Al-Risala · March 1989 · page 35

صدر اسلامی مرکز

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۳۵

خبر نامہ اسلامی مرکز - ۴۹

ایسوسی ایشن فار ہیومن افیرس (نئی ہلی) تعلیم یافتہ لوگوں کی ایک تنظیم ہے جس کے صدر ڈاکٹر مکند دویدی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بھر ت کمار ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے ایک مہم شروع کر رہی ہے جس کے تحت مختلف حلقوں سے ایک لاکھ ایسے لوگوں کے دستخط حاصل کیے جائیں گے جو یہ عہد کریں کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف کسی قسم کا کوئی کام نہیں کریں گے۔ اس عہد نامہ سے پہلے اس کے لیے ایک اپیل دس ہزار کی تعداد میں چھاپ کر پھیلائی جائے گی جس پر پچاس ممتاز اہلِ علم (Eminent academicians) کے نام ہوں گے۔ مذکورہ تنظیم نے اس اپیل میں صدر اسلامی مرکز کا نام شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، انھیں اس کی اجازت دیدی گئی ۔

ہندی زبان میں اب تک مرکز کی دو کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انسان اپنے آپ کو پہچان، اور ستیہ کی کھوج۔ اب تیسری کتاب کا ہندی ترجمہ تیار ہو چکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد چھپ جائے گا۔ یہ وہی باب ہے جو پیغمبر انقلاب میں "مثالی کردار" کے نام سے شائع ہوا ہے ۔

الرسالہ کا پیغام خدا کے فضل سے مختلف طریقوں سے عوام تک پہنچ رہا ہے۔ مثال کے طور پر آنند د گجرات) کے کچھ لوگوں نے یہ اہتمام کیا ہے کہ وہ الرسالہ کے مختصر اقتباس کو گجراتی زبان میں ترجمہ کرتے ہیں۔ اور پھر ہر جمعہ کو ایک اقتباس آنند کی جامع مسجد کے بلیک بورڈ پر لکھ دیتے ہیں۔ گجراتی لوگ اس کو بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ 4۔ تذکیرالقرآن کی مقبولیت خدا کے فضل سے تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حیدر آباد کے ایک صاحب خیر نے تذکیر القرآن کے ایک سو سٹ حاصل کیے ہیں تاکہ ان کو لوگوں کے درمیان تقسیم کریں۔ امریکہ کے کچھ لوگوں نے فرمائش کی ہے کہ پوری تذکیر القرآن ٹیپ پر منتقل کر کے انھیں فراہم کی جائے ۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے جدید طرز کا ایک خصوصی ریکار ڈر اور اس کا ضروری سامان بطور عطیہ مرکز کو دیا ہے تاکہ ریکارڈنگ کا کام بآسانی

‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues

Printed page