صدر اسلامی مرکز
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۴۷
خلیجی ملکوں میں الرساله اردو، انگریزی بڑی تعداد میں جاتے ہیں۔ نیز دوسرے مختلف طریقوں سے بھی اس کا پیغام پھیل رہا ہے۔ مثلاً شکیل احمد صاحب انجینئر ایک عرب ملک میں رہتے ہیں۔ انھوں نے بارہ صفحات کا ایک کتابچہ بھیجا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ کچھ لوگ الرسالہ کے پیغام کو نئے نئے طریقہ سے پھیلا رہے ہیں ۔ انھوں نے الرساله کے سائیز پر یہ پمفلٹ تیار کیا ہے۔ اس میں الرساله کے صفحہ اول پر شائع ہونے والے چھوٹے چھوٹے مضامین ہیں۔ ہر صفحہ پر تین مضمون جلی حرفوں میں درج ہے۔ یہ پمفلٹ فوٹو کاپی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح کے کتابچے تیار کر کے انھوں نے اپنے حلقہ میں لوگوں کے درمیان تقسیم کیے ہیں ۔
آزاد کتاب گھر (جمشید پور) نے اطلاع دی ہے کہ ۱۲ نومبر سے ۲۶ نومبر ۸۸ ۱۹ تک ٹاٹا کمپنی کے تعاون سے رابندر بھون جمشید پور میں بک فیر ہوئی جس میں ان کا واحد اردو کتابوں کا اسٹال تھا۔ اس موقع پر انھوں نے اسلامی مرکز کی اردو اور انگریزی کتا بیں بک فئر میں رکھیں جن کو مسلم اور غیر مسلم دونوں نے بڑے اشتیاق اور دل چسپی سے مطالعہ کیا اور کتابیں حاصل کیں۔ لوگوں کی طرف سے کافی مانگ تھی۔
ملک کے اندر اور ملک کے باہر بہت سے اخبارات و رسائل ہیں جو برابر الرسالہ کے مضامین نقل کرتے ہیں ۔ مثلاً بمبئی کا نقش کوکن ، بنگلور کا سالار ، لاہور کا وفاق ، لاہور کا اشراق، بمبئی کا اردو ٹائمز ، وغیرہ ۔ اس طرح الرسالہ کا پیغام مختلف حلقوں میں مسلسل پہنچ رہا ہے ۔ لیسٹر (انگلینڈ) سے ایک سہ ماہی مجلہ شائع ہوتا ہے جس کا نام ہے : Index of Islamic literature یہ مجلہ ورلڈ کونسل فار اسلامک ریسرچ (لکسبرگ) کے تعاون سے شائع ہوتا ہے اور اس میں انگریزی زبان میں شائع ہونے والے لٹریچر کی فہرست دی جاتی ہے۔ اس مجلہ کی جلد ۹ نمبر ۲ (۱۹۸۹) میں صفحہ ۷ پر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب گائیڈ آرٹائرز کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہ مجلہ ۵۵ صفحات پر مشتمل ہے۔ وہ انگلینڈ میں چھاپ کر ساری دنیا میں بھیجا جاتا ہے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues