Al-Risala · March 1989 · page 46

صدر اسلامی مرکز

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۴۶

انجام دیا جا سکے ۔

۵۔ ولی محمد انصاری صاحب (دھولیہ) نے اپنے خط مورخہ ۲۳ نومبر میں اطلاع دی ہے کہ انگریزی کتاب گاڈ ارائزز کا مراٹھی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ترجمہ مزید تکمیلی مراحل سے گزر کر اشاعت پذیر ہو سکے ۔

۶۔ پٹنہ میں 14 سے ۲۳ نومبر ۱۹۸۸ تک کتابوں کی نمائش تھی ۔ اس موقع پر محمد صالح صاحب نے اسلامی مرکز کی کتابوں کا اسٹال لگایا۔ کافی تعداد میں لوگوں نے آکر دیکھا اور دل چسپی کا اظہار کیا۔ کئی لوگوں نے الرسالہ کی خریداری قبول کی ۔ کتابیں بھی بڑی تعداد میں فروخت ہوئیں ۔ ہندی کتابیں سب کی سب ختم ہو گئیں۔ ایک صاحب نے کہا کہ ۔ الرسالہ امریکی ڈالر کی طرح ہے۔ اس کی ویلو ختم ہونے والی نہیں۔ ہر جگہ اس کی قیمت ہے، ہر جگہ اس کے طلب گار موجود ہیں“۔

۷۔ عربی پریس میں مختلف انداز سے اسلامی مرکز کا تذکرہ شائع ہوتا رہتا ہے ۔ مثال کے طور پر قاہرہ کے اخوانی ماہنامہ "المختار الاسلامی" نے اپنے شمارہ اکتوبر ۱۹۸۸ (ربیع الاول ۱۴۰۹ ھ) میں پیغمبر انقلاب (انگریزی) کا تعارف شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے : محمد نبى الثورة ۔ یہ تعارف ان الفاظ کے ساتھ شروع ہوتا ہے : صدر حديثا للمفكر الاسلامي المعروف وحيد الدين خان كتاب جديد باللغة الانجليزية عن المركز الاسلامي بالهند يقدم فيه اسهاما جديدا فى دراسة شخصية الرسول الكريم۔

۸۔ مختلف مقامات سے کثرت سے رپورٹ ملی ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کو انگلش اسکولوں میں پڑھاتے ہیں وہ بچوں کے خارجی مطالعہ کے لیے الرسالہ انگریزی کو پسند کر رہے ہیں ۔ کیوں کہ اس میں انھیں یہ موقع ملتا ہے کہ اچھی انگریزی زبان میں اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کر سکیں ۔ ہر جگہ الرسالہ کے احباب کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں تک الرسالہ انگریزی کو پہنچانے کا انتظام کریں جن کے بچے انگلش اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ الرسالہ انگریزی ایسے لوگوں کے لیے قیمتی اسلامی تحفہ ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues

Printed page