Al-Risala · April 1989 · page 47

صدر اسلامی مرکز

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۹، صفحہ ۴۷

دینِ کامل از مولانا وحید الدین خاں قرآن میں اسلام کو دینِ کامل کہا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام دینِ مستحکم ہے۔ اسلام کا ظہور، دینِ خداوندی کی تاریخ میں ایک دور کا خاتمہ اور دوسرے دور کا آغاز ہے۔ اسلام نے خدا کے دین کے ساتھ انسانی تعدی کے دور کو ختم کر دیا اور دین کو تمام پہلوؤں سے کامل کر کے اس کو ایسا مستحکم بنا دیا کہ قیامت تک اس کی برتری باقی رہے وہ اپنے پیروؤں کے لیے ابدی سرفرازی کی ضمانت بن جائے۔ صفحات ۳۷۸ ھدیہ ۴۰ روپیہ اطلاع ماہ فروری میں انگریزی الرسالہ کے بارہ میں اعلان کیا گیا تھا کہ مسلسل خسارہ کی وجہ سے اس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب قارئین کے اصرار اور خواہش کی بنا پر فوری طور پر اس کو بند کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے، تاہم انگریزی الرسالہ کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے اہلِ خیر حضرات کا کافی تعاون درکار ہے تاکہ خسارہ کی تلافی کر کے اس کو جاری رکھا جا سکے ۔ امید ہے کہ اہل خیر حضرات اس دعوتی کام میں فیاضانہ تعاون فرمائیں گے۔

صدر اسلامی مرکز

‹ Previous page Next page › Contents of April 1989 All issues

Printed page