He must at once jump into the 5th gear.
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۹، صفحہ ۴۶
پرارتھنا ہے کہ آپ لمبی عمر تک جئیں اور زندگی میں بھر پور خوشیاں پائیں اور لوگوں کو سچا گیان، راز زندگی عطا کرتے رہیں ۔ خط کے ساتھ ایک چک (۲۷ روپیہ) کا روانہ کر رہا ہوں، میری خریداری جاری رکھیں ۔
سوامی سدانند (حال مقیم نیویارک) لکھتے ہیں: میں آپ کے خیالات اور تجربے سے بہت متاثر ہوں ۔ آپ کے فراخدلانہ خیالات کا نہ صرف مداح ہوں بلکہ میں تو معتقد بھی ہو گیا ہوں۔ خداوند کریم آپ کو لمبی زندگی اور صحت عطا کریں تاکہ آپ دیش کی اور عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں ۔ قرآن پاک اور حدیثوں کے حوالہ جات سے انسانیت کی وسعت کی تشریح بہت بڑا کام ہے جو آپ دن رات کر رہے ہیں ۔
ایک صاحب لکھتے ہیں: گزشتہ دنوں میرا بنگلہ دیش کا سفر ہوا تھا۔ راستہ میں مطالعہ کے لیے اسلامی مرکز کی چند کتابیں اور الرسالہ کے متعدد شمارے ساتھ رکھ لیا تھا۔ یہ دیکھ کر میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ وہاں کے دینی مدارس کے طلبہ نے غیر معمولی دل چسپی ظاہر کی اور اب وہاں سے واپس آیا ہوں تو میرے پاس ایک بھی کتاب نہیں ہے اور نہ الرسالہ کے شمارے ہیں۔ بنگلہ دیش کے دو صاحبان کے نام گفٹ کے طور پر میری طرف سے الرسالہ جاری کر دیں۔ (محمد امین ، لکھنؤ)
الرسالہ اللہ کے فضل و کرم سے نہ صرف دینی، اخلاقی، تعمیری پہلو سے لوگوں کے لیے مفید ثابت ہو رہا ہے، بلکہ اور بھی کئی پہلوؤں سے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ مسٹر کشن جیونت راؤ پائل (رام ٹیگ) اور مسٹر راج تیواری (بھوپال) نے بتایا کہ انھوں نے الرسالہ اور اس کی مطبوعات کو اردو میں پڑھنے کے لیے اردو زبان سیکھی ہے۔ محترمہ فرزانہ (حیدر آباد) لکھتی ہیں کہ " ایک انگلش میڈیم کی طالبہ ہونے کے باوجود آج میں اردو زبان اچھی طرح لکھنے اور پڑھنے کے قابل جو ہوئی ہوں وہ آپ کی عنایت اور الرسالہ کی بدولت ہے۔ مجھے دین سے اتنی لگن اور محبت الرسالہ کے مطالعہ سے ہوئی۔ میں اب پوری طرح مسلمان ہوں ۔ ہر نماز میں آپ کے لیے اور الرسالہ کے لیے دعا کرتی ہوں ۔
سلمان رشدی کے بارہ میں آئندہ ان شاء اللہ ایک مکمل رسالہ شائع کیا جائے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 1989 All issues