أجيالنا المسلمة فى الغرب هل نتركها نهباً للضياع
الرسالہ، جون ۱۹۸۹، صفحہ ۴۸
ایجنسی الرساله
ماہنامہ الرساله بیک وقت اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اردو الرساله کا مقصد افراد کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے ۔ اور انگریزی الرساله کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے۔ الرساله کے تعمیری اور دعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ایجنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں۔ ایجنسی گویا الرساله کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہونچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ الرساله (اردو) کی ایجنسی لینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو آج ملت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ اسی طرح الرساله (انگریزی) کی ایجنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کارِ نبوت ہے اور ملت کے اوپر خدا کا سب سے بڑا فریضہ ہے ۔
ایجنسی کی صورتیں
۱- الرساله (اردو یا انگریزی) کی ایجنسی کم از کم پانچ پرچوں پر دی جاتی ہے۔ کمیشن ۲۵ فی صد ہے ۔ پیکنگ اور روانگی کے تمام اخراجات ادارہ الرساله کے ذمہ ہوتے ہیں ۔
۲- زیادہ تعداد والی ایجنسیوں کو ہر ماہ پرچے بذریعہ وی پی روانہ کیے جاتے ہیں ۔
۳- کم تعداد کی ایجنسیز کے لیے ادائیگی کی دو صورتیں ہیں ۔ ایک یہ کہ پرچے ہر ماہ سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور صاحبِ ایجنسی ہر ماہ اس کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ کر دے ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ چند ماہ (مثلاً تین مہینے) تک پرچے سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور اس کے بعد والے مہینہ میں تمام پرچوں کی مجموعی رقم کی وی پی روانہ کی جائے ۔ ۴- صاحبِ استطاعت افراد کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ ایک سال یا چھ ماہ کی مجموعی رقم پیشگی روانہ کر دیں اور الرساله کی مطلوبہ تعداد ہر ماہ ان کو سادہ ڈاک سے یا رجسٹری سے بھیجی جاتی رہے ۔ ختم مدت پر وہ دوبارہ اسی طرح پیشگی رقم بھیج دیں ۔
۵- ہر ایجنسی کا ایک حوالہ نمبر ہوتا ہے ۔ خط و کتابت یا منی آرڈر کی روانگی کے وقت یہ نمبر ضرور درج کیا جائے ۔ زرِ تعاون الرساله زرِ تعاون سالانہ خصوصی تعاون سالانہ بیرونی ممالک سے ہوائی ڈاک بحری ڈاک ۴۸ روپے ۲۵۰ روپے ۲۰ ڈالر امریکی ۱۰ ڈالر امریکی ڈاکٹر طثانی ایشین خام پرنٹر پبلشر مسئول نے نائس پرنٹنگ پریس دہلی سے چھپوا کر دفتر الرساله ۶۹ ۔ ۲۹ نظام الدین ویسٹ نئی دہلی سے شائع کیا
‹ Previous page Next page › Contents of June 1989 All issues