Al-Risala · July 1989 · page 38

We can't afford freedom

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۹، صفحہ ۳۸

بیسویں صدی میں ایک طرف امریکہ میں آزاد زندگی کا تجربہ کیا گیا، اور دوسری طرف سوویت روس میں پابند زندگی کا ۔ امریکہ میں آزاد نظام کے تجربہ نے اس کو برباد کن اباحیت تک پہنچا دیا۔ یہاں تک کہ خود امریکہ میں بی ایف اسکنر (B.F. Skinner) جیسے لوگ پیدا ہوئے جو کہہ رہے ہیں کہ ہم آزادی کا تحمل نہیں کر سکتے:

We can't afford freedom

دوسری طرف سوویت روس میں پابند زندگی کو قائم کرنے کی کوشش کا یہ بھیانک انجام ہوا کہ سابق روسی وزیر اعظم جوزف اسٹالن نے ۱۲ ملین آدمیوں کو مار ڈالا ، مجموعی طور پر 38 ملین آدمی اس کی تعذیب کا شکار ہوئے۔ یہ اعداد و شمار خود روسی مورخ میڈویڈیو (Roy Medvedev) نے " ماسکو نیوز" میں شائع کیے ہیں (کلیرٹی ۴ م دسمبر ۱۹۸۸) چنانچہ موجودہ روسی وزیر اعظم میخائیل گورباچوف کو اعلان کرنا پڑا کہ " ہم پابند زندگی کا تحمل نہیں کر سکتے "

حقیقت یہ ہے کہ خدائی رہنمائی کے بغیر جب بھی انسانی زندگی کا نقشہ بنایا جائے گا ، وہ یا تو ایک انتہا کی طرف جائے گا یا دوسری انتہا کی طرف ۔ وہ کبھی معتدل اور متوازن نقشہ نہیں ہو سکتا۔ امریکہ کے سابق صدر مسٹر رونالڈ ریگن نے اپنے آٹھ سالہ دور حکومت میں امریکہ کو کوئی ترقی نہیں دی ، البتہ اس کو اقتصادی مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ ریگن نے ، بظاہر اپنی ذاتی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے ستارہ کی جنگ (Star wars) کا نعرہ لگایا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ایسی جنگ ٹکنالوجی تیار کی جائے کہ دشمن کے حملہ کا مقابلہ زمین سے اوپر ہو سکے اور اس کو خلا کے اندر ہی برباد کر دیا جائے ۔ اس سلسلہ میں ریسرچ اور تجربات کا خرچ اتنا بڑھ گیا کہ امریکہ جو دنیا کو قرض دیتا تھا ، وہ خود سب سے بڑا مقروض ملک بن گیا۔ اس وقت (۱۹۸۸ کے آخر تک ) امریکی قرضہ دو کھرب ساٹھ ارب ڈالر تک پہونچ چکا ہے۔ صرف جاپان کا قرضہ اس کے اوپر ۱۵ ارب بیس کروڑ ڈالر ہے۔ اس وقت امریکی انتظامیہ کے اخراجات اس کی آمدنی سے بہت زیادہ ہیں۔ مختلف ملکوں کا سرمایہ جو اس وقت امریکہ کے بینکوں میں ہے ، اگر وہ اس کو نکال لیں تو امریکہ اچانک دیوالیہ ہو جائے گا۔ دنیا کے دس بڑے بینکوں میں صرف ایک امریکی بینک ہے ، باقی سب جاپانی بینک ہیں۔ پہلے یہ حال تھا کہ دنیا بھر میں جتنی کاریں تیار ہوتی تھیں ، ان کا ۷۵ فیصد امریکہ تیار کرتا تھا۔ اب صرف ۲۵ فی صد کاریں یہاں

‹ Previous page Next page › Contents of July 1989 All issues

Printed page