Al-Risala · July 1989 · page 48

We are not the master of our destiny

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۹، صفحہ ۴۸

ایجنسی الرساله

ماہنامہ الرساله بیک وقت اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اردو الرساله کا مقصد : نورا کا، اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے۔ اور انگریزی الرساله کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے الرساله کے تعمیری اور دعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ایجنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں۔ ایجنسی گویا الرساله کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہو نچانے کا ایک بہترین درمیانی وسیلہ ہے۔ الرساله (اردو) کی ایجنسی لینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو آج ملت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح الرساله (انگریزی) کی ایجنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کارِ نبوت ہے اور ملت کے اوپر خدا کا سب سے بڑا فریضہ ہے۔

ایجنسی کی صورتیں

1- الرساله (اردو یا انگریزی) کی ایجنسی کم از کم پانچ پر چوں پر دی جاتی ہے۔ کمیشن ۲۵ فی صد ہے۔ پینگ اور رواتگی کے تمام اخراجات ادارہ الرساله کے ذمے ہوتے ہیں۔

۲- زیادہ تعداد والی ایجنسیوں کو ہر ماہ پر بچے بذریعہ وی پی روانہ کیے جاتے ہیں۔

۳- کم تعداد کی ایجنسیز کے لیے ادائیگی کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ پرچہ همراه ساده ڈاک سے بھیجے جائیں اور صاحب ایجنسی ہر ماہ اس کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ کر دے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ چند ماہ (مثلاً تین مہینے) تک پرچے سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور اس کے بعد والے مہینہ میں تمام پرچوں کی مجموعی رقم کی وی پی روانہ کی جائے ۔ ۴- صاحب استطاعت افراد کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ ایک سال یا چھے ماہ کی مجموعی رقم پیشگی روانہ کر دیں اور الرساله کی مطلوبہ تعداد ہر ماہ ان کو سادہ ڈاک سے یار جسٹری سے بھیجی جاتی رہے۔ ختم مدت پر وہ دوبارہ اسی طرح پیشگی رقم بھیج دیں ۔

۵- ہر ایجنسی کا ایک حوالہ نمبر ہوتا ہے ۔ خط و کتابت یا منی آرڈر کی روانگی کے وقت یہ نمبر ضرور درج کیا جائے ۔ زر تعاون الرساله زر تعاون سالانہ ۲۸ روپپیه خصوصا تعاون سالانه ۲۵۰ روپیه بیرون ممالک سے ہوائی ڈاک ۶۰ ڈالر امریکی بحری ڈاک ۱۰ ڈالر امریکی

‹ Previous page Next page › Contents of July 1989 All issues

Printed page