حقیقت بے نقاب
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۹، صفحہ ۳۸
عوام کی حمایت حاصل نہ ہو سکے گی۔ وہ دو طرفہ طور پر بے یار و مددگار ہو کر رہ جائیں گے۔ چنانچہ مسلم قائدین نے دوبارہ عافیت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اجودھیا مارچ کی تاریخ سے ایک دن پہلے اس کے التواء (صحیح تر لفظ میں خاتمہ) کا اعلان کر دیا۔
التواء کی آزمودہ تدبیر اختیار کر کے مسلم قائدین نے اپنی جان بچالی۔ مگر ۱۰ اکتوبر کے بندھ کے نتیجہ میں جو تشدد پیدا ہوا اس میں سیکڑوں مسلم خاندان بربادی کا شکار ہو کر رہ گئے۔ بابری مسجد کا مسئلہ بدستور شديد تر انہ اندر ہمیں باقی رہا۔ وہ مسلمانوں کی قبروں کے سوا کسی اور چیز میں اضافہ نہ کر سکا۔ اجودھیا مارچ کی تاریخ سے کچھ پہلے میں نے ایک عام قسم کے مسلمان سے پوچھا: کیا اجودھیا مارچ ہوگا اس نے جواب دیا: ’’مولانا صاحب، جان ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے۔ ‘‘ مطلب یہ تھا کہ اب جب کہ اجودھیا مارچ کرنا اپنے آپ کو موت کے حوالے کرنا ہے تو کون ہوگا جو جان بوجھ کر اپنے آپ کو موت کے گڑھے میں ڈالے۔
مسلم عوام شروع میں اپنی سادگی اور نا سمجھی کی بنا پر قائدین تحریک کے ساتھ تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ قائدین کے جلسوں کی بھیڑ بڑھا کر وہ بابری مسجد کے مسئلہ کو حل کر لیں گے۔ مگر آخر میں انھیں نظر آیا کہ قائدین کی حقیقت پر شور ڈھول کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ نیز یہ کہ بابری مسجد کی طرف اقدام کرنے سے وہ صرف اپنے جان و مال کو کھوئیں گے ، اصل مسئلہ جیسا ہے بدستور ویسا ہی پڑا رہے گا۔ اس قسم کا مارچ صرف ملت کی بربادی میں اضافہ کرے گا نہ کہ اس کی آبادی میں۔
یہ منظر دیکھنے کے بعد، اگرچہ تاخیر سے مسلم عوام مسئلہ کی نوعیت کو سمجھ گئے۔ ان کے رویہ سے صاف ظاہر ہو گیا کہ مارچ ہونے کی صورت میں وہ قائدین تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اب "قائدین تحریک" اپنے آپ کو میدان میں اکیلا پارہے تھے۔ "لاکھوں عوام کی مفروضہ بھیڑ دور دور تک کہیں دکھائی نہیں دیتی تھی جو ان کی تقریروں پر نعرہ لگائے اور اس طرح ان کی شان قیادت میں اضافہ کرے۔ بے بسی اور تنہائی کا یہ منظر دیکھ کر انھوں نے الفاظ کا ایک مجموعہ مرتب کیا اور اس کو اخبار میں بھیج کر راتوں رات مارچ کے التواء کا اعلان کر دیا۔
یہاں مجھے ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے۔ یہ لطیفہ اجودھیا مارچ کے نعرہ پر پوری طرح چسپاں ہوتا ہے۔ مدینہ کے سفر (مارچ 1984) میں میری ملاقات ایک فلسطینی نوجوان سے ہوئی ۔ ان کا نام مصطفیٰ اور تھا۔ وہ
‹ Previous page Next page › Contents of January 1989 All issues