Al-Risala · August 1989 · page 37

Can you tell me what my true nationality is?

الرسالہ، اگست ۱۹۸۹، صفحہ ۳۷

انھوں نے اپنے قبولِ اسلام کا قصہ بتاتے ہوئے کہا کہ دولت، شہرت، عزت سب کچھ میرے پاس موجود تھی، مگر دل کا سکون نہ تھا۔ ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ شراب اور منشیات کے ذریعہ سکون حاصل کرو۔ اسی دوران مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ مل گیا۔ اس کو پڑھ کر میرے دل کی دنیا ہی بدل گئی۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ سکون کا اصل ماخذ کیا ہے ، قرآن نے میرے دل کے آخری گوشہ تک اپنی جگہ بنا لی۔

ہندوستان اور پاکستان کے " اسلام پسند" جو اپنے ملکوں کو چھوڑ کر امریکہ گئے ہیں۔ وہ وہاں بھی سیاست اور جہاد کی تقریریں کرتے رہتے ہیں ، مگر اس قسم کی تقریروں میں وہاں کے باشندوں کے لیے کوئی کشش نہیں۔ البتہ یوسف اسلام جیسے لوگوں کی آواز میں ان کے لیے بے پناہ کشش ہے ۔ مغرب کے سامنے سیاسی انداز میں اسلام کو پیش کرنا مغرب کو اسلام سے دور کرنا ہے ۔ البتہ اگر مغرب کے سامنے فطرت کے انداز میں اسلام کو پیش کیا جائے تو وہاں کا انسان اس کے اندر اپنے لیے بے پناہ کشش پائے گا۔

امریکہ میں اب خدا کے فضل سے بہت سے لوگ پیدا ہوگئے ہیں جو الرسالہ کو خود پڑھتے ہیں اور دوسروں کو پڑھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ابراہیم مامون صاحب نیویارک میں مقیم ہیں۔ وہ عرصہ سے الرسالہ کے قاری ہیں۔ اب انھوں نے پانچ کی تعداد سے الرسالہ کی ایجنسی شروع کردی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ امریکی پروفیسر ٹامس (Prof. Thomas) ان کے ملاقاتیوں میں سے تھے، ان کو انھوں نے الرسالہ انگریزی دیا اور مرکز کی چھپی ہوئی انگریزی کتابیں پڑھائیں۔ پروفیسر ٹامس کو یہ کتابیں بہت پسند آئیں۔ اب وہ اسلام سے مانوس نظر آرہے ہیں ۔ اسی طرح امریکہ کے مختلف مقامات پر لوگ الرسالہ (اردو یا انگریزی) منگاتے ہیں۔ وہ ان کو خود پڑھتے ہیں اور دوسروں کو پڑھاتے ہیں۔

ہلٹن ہوٹل کے ایک بہت بڑے ہال کے باہر ایک خوبصورت بورڈ لگا ہوا تھا ۔ جس پر انگریزی میں لکھا ہوا تھا : بازار - اس کے اندر مختلف "اسلامی" چیزوں کی دکانیں تھیں ۔ اس کے زیادہ بڑے حصہ میں کتابوں کے اسٹال تھے ۔ دو بڑی میزوں پر اسلامی مرکز (دہلی) کا بھی اسٹال تھا جس پر تمام کتابیں اور الرسالہ (اردو ، انگریزی) رکھے گئے تھے۔ بڑی تعداد میں

‹ Previous page Next page › Contents of August 1989 All issues

Printed page