Al-Risala · August 1989 · page 42

تیوہار اور قومی یک جہتی

الرسالہ، اگست ۱۹۸۹، صفحہ ۴۲

گھروں کی صفائی اُسی طرح کیا کرتے تھے جس طرح ہندو لوگ انس تیوہار میں اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں۔ اسی طرح جب عید کا تہوار آتا تو ہندو بچے بھی مسلم بچوں کی طرح نئے کپڑے پہنتے۔ ہندو گھروں میں شیرینی کا اہتمام کیا جاتا اور وہ اپنے مسلم پڑوسیوں کی تواضع کر کے خوش ہوتے۔ اِس طرح مسلمانوں نے ہندو وتیوہاروں میں اپنے لئے دلچسپی کا سامان پایا تھا اور ہندو مسلمانوں کے تہواروں میں اپنی دلچسپی کا سامان پار ہے تھے۔ دونوں فرقوں کے تہوار ایک اعتبار سے اُن کے اپنے فرقے کے تہوار ہوتے تھے اور دوسرے اعتبار سے اُن کی حیثیت مشترک تہوار کی ہوتی تھی۔ اِس دوسرے اعتبار سے دونوں گویا ایک دوسرے کے تہواروں کو مل جل کر مناتے تھے۔ اِس طرح دونوں فرقوں میں رواداری کو فروغ ملتا تھا۔ دونوں بار بار ایک دوسرے سے قریب ہوتے رہتے تھے۔

اِس چیز نے اِس زمانہ میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کا مل ہم آہنگی اور یک جہتی پیدا کر رکھی تھی۔ دونوں میں کسی قسم کی اجنبیت حائل نہ تھی۔ دونوں اپنے آپ کو مسلم اور ہندو سمجھتے ہوئے وسیع تر ہندوستانی قوم کا جز بنے ہوئے تھے۔ دونوں اِس عظیم ملک سے یکساں محبت کرتے تھے جس کا نام اب تاریخ میں برصغیر ہند (Indian sub-continent) لکھا جاتا ہے۔ یہی وہ دور ہے جس کی بابت سرسید نے اپنی ایک تقریر (۲۷ جنوری ۱۸۸۳ء) میں کہا تھا: ”ہندو ہو نا یا مسلمان ہو نا انسان کا اندرونی خیال یا عقیدہ ہے، جس کو بیرونی معاملات اور آپس کے برتاؤ سے کچھ تعلق نہیں۔ ہندوستان ہی ہم دونوں کا وطن ہے۔ ہندوستان ہی کی ہوا سے ہم دونوں جیتے ہیں۔ مقدس گنگا اور جمنا کا پانی ہم دونوں پیتے ہیں۔ ہندوستان ہی کی زمین کی پیداوار ہم دونوں کھاتے ہیں۔ مرنے میں، جینے میں دونوں کا ساتھ ہے۔ در حقیقت ہندوستان میں ہم دونوں باعتبارِ اہلِ وطن ہونے کے ایک قوم ہیں۔ اور ہم دونوں کے اتفاق اور باہمی ہمدردی اور آپس کی محبت سے ملک کی اور ہم دونوں کی ترقی اور بہبودی ممکن ہے۔ اور آپس کے نفاق اور ضد و عداوت اور ایک دوسرے کی بدخواہی سے ہم دونوں برباد ہونے والے ہیں۔ “ پھر یہی وہ ہندوستان ہے جس کا ترانہ اقبال نے اپنے اشعار میں گایا تھا۔ ان کا یہ شعر اس مشترکہ جذبہ کی بہترین عکاسی کرتا ہے جس کو ہندوستان کے تقریباً ہر شخص نے سراہا ہے اور بے شمار

‹ Previous page Next page › Contents of August 1989 All issues

Printed page