Al-Risala · August 1989 · page 47

خبر نامه اسلامی مرکز - ۵۳

الرسالہ، اگست ۱۹۸۹، صفحہ ۴۷

کرتے رہیں گے اور سو بار کریں گے۔ ہمیں اپنی آواز بلند کرنے کا حق ہے۔ ہم ہمیشہ انتظامیہ اور حکمراں جماعت سے شکایت کریں گے؛ (۲۵ مئی ۱۹۸۹) مقرر کے یہ الفاظ واضح طور پر دفاعی نفسیات کے تحت نکلے ہوئے الفاظ ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے شکایتی سیاست میں اپنا یقین کھودیا ہے اور اب لفظوں کے سہارے دوبارہ اس کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ نئی انگریزی، ہندی اور اردو کتا بیں اس وقت پریس میں ہیں۔ اردو میں دو نئی کتابیں چھپ رہی ہیں (۱) اسلام دورِ جدید کا خالق۔ (۲) اقوالِ حکمت۔

ایک کشمیری نوجوان لکھتے ہیں : اللہ کا شکر و احسان ہے کہ اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہوں ۔ میرے شبہات ختم ہو گئے ہیں اور یہ سب آپ کی اعلیٰ تحریروں کا کرشمہ ہے۔ مسلم نوجوانوں کو کسی عالم کا کوئی لٹریچر بدل نہیں سکتا سوا تذکیر القرآن کے۔ یقیناً اس وقت سب سے اہم کام مسلم نوجوانوں کو تذکیر القرآن کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کرنا ہے۔ بے شک تذکیر القرآن اپنی نوعیت کی پہلی تفسیر ہے جس میں قرآن کا اصلی مقصد ( ہدایت و نصیحت) سامنے لایا گیا ہے۔ اب میں الرسالہ کی ایجنسی لے رہا ہوں۔ الرسالہ کے مضامین بہت معنی خیز اور بہترین ہوتے ہیں ۔ الرسالہ کے سفرنامے سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے ۔ (انجینئر الطاف حسین، ملتن)

ایک صاحب لکھتے ہیں : آپ لوگوں کو سنجیدگی اور حوصلہ مندی کی طرف بلاتے ہیں۔ میں نے آپ کی کتابیں پڑھیں۔ آپ دورِ حاضر میں منفرد شخصیت رکھتے ہیں جو حقائق کی طرف ذہنوں کو متوجہ کرتے ہیں ۔ حالاں کہ دنیا میں بے شمارقائدین ہیں جو کہتے ہیں کہ آنکھ بند کرو اور چٹان سے ٹکرا جاؤ اور پھر دیکھو کامیابی تمہارے قدم چومتی ہے۔ چنانچہ ہم چٹان سے ٹکرا جاتے ہیں اور پھر کبھی سر نہیں اٹھا سکتے۔ لیکن آپ کا انداز انتہائی معنی خیز اور دلوں میں اترنے والا ہوتا ہے۔ اس سے متاثر ہو کر میں نے طے کیا ہے کہ میں الرسالہ کی ایجنسی قائم کروں اور دس پرچے ہرماہ منگا کر پھیلاؤں (سید فرید احسن ہاشمی، حیدر آباد)

ایک نئی کتاب زیر طبع ہے ۔ اس کا نام ہوگا : رُشديات : شتمِ رسول کا مسئلہ ۔ اس کتاب میں زیر بحث موضوع پر سنت رسول کی روشنی میں تفصیلی نظر ڈالی گئی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1989 All issues

Printed page