Al-Risala · January 1989 · page 47

ضلع شیو سینا کاریالیہ، پچچمی بنگال

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۹، صفحہ ۴۷

مقالہ پیش کیا۔ یہ مقالہ انشاء اللہ الرسالہ انگریزی میں شائع کر دیا جائے گا ۔ سفر کی رو داد آئندہ الرسالہ میں شائع ہوگی ۔

۱۰۔ پاکستان کی حکومت کے تحت ۱۹۸۸ میں سیرت پر ایک عالمی مقابلہ ہوا۔ اس مقابلہ میں غیر ملکی زبانوں کا پہلا انعام صدر اسلامی مرکز کی کتاب "ڈرافٹ آف ریوولیوشن" کو ملا۔ اس کی خبر پاکستان کے انگریزی روزنامہ ڈان ( ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۸) نے ان الفاظ میں دی ہے :

The award of 2,000 dollars for the best seerat book in foreign languages was won by an English book --- Muhammad: The Prophet of Revolution --- written by Maulana Wahiduddin Khan. ۱۱۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : ایک سال سے الرسالہ کا مطالعہ کر رہا ہوں ۔ اس رسالہ سے پہلے میرا ذہن ہندوستان کے تمام مسلمانوں ہی کی طرح تھا۔ مگر آپ کی تحریروں کا کرشمہ کہ لیجیے کہ میرے سوچنے کا انداز اب بالکل بدل گیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنے سوچنے کا انداز بدلنا ہوگا ، تبھی ایک نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے ۔ ورنہ تنزل کے علاوہ کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں۔ "میدان عمل" کافی پسند آیا (ایم بی پیرزادہ ، سعودی عرب) ۱۲۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : میری رہائش گاہ کراچی میں ہے ۔ ایک دن میں اپنے دوست کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ ایک صاحب آئے۔ ان کے ہاتھ میں ایک کتاب تھی جس کا نام " اللہ اکبر" تھا۔ ان سے کتاب لے کر میں نے دو صفحے پڑھے ۔ پھر ان سے کہا کہ اگر آپ برا نہ مانیں تو ایک بات عرض کروں ۔ انھوں نے کہا کہ فرمائیے ۔ میں نے ان سے کہا کہ اس کتاب کی قیمت اگر میں آپ کو دے دوں تو کیا یہ کتاب آپ مجھے دیدیں گے ۔ وہ صاحب راضی ہو گئے ۔ وہ کتاب میں گھر لے آیا اور ایک ہی نشست میں پڑھ ڈالی۔ اور آپ کی تمام کتابیں جو کراچی میں دستیاب ہیں وہ بھی خرید کر پڑھ ڈالیں ۔ ایک صاحب سے الرسالہ (شمارہ ۱۴۱) بڑی مشکل سے لیا اور اس کو بھی پڑھ ڈالا۔ یہ رسالہ بے انتہا پسند آیا ۔ مجھے آپ کی کتابوں اور الرسالہ پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔ ان کو پڑھنے سے مجھے بہت فائدے ہوئے ہیں۔ (شیخ محمود خاں ، کراچی ۲۹)

‹ Previous page Next page › Contents of January 1989 All issues

Printed page