Al-Risala · January 1989 · page 46

ضلع شیو سینا کاریالیہ، پچچمی بنگال

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۹، صفحہ ۴۶

(انگریزی) پڑھنے کے بعد ایک خط مورخہ ۱۶ جون ۱۹۸۷ روانہ کیا ہے۔ اس میں وہ اس کے بارے میں اپنا تاثر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

I am very impressed with the content and style of Al-Risala. This is, to my knowledge, one of the best Dawa magazines published any- where in the world. May Allah bless you and your efforts. ۴- آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر 17 اکتوبر ۱۹۸۸ کو شام سات بج کر ۴۵ منٹ پر نشر کی گئی۔ اس تقریر کا عنوان تھا : مذہب اور سیاست۔ تقریر کا مقررہ وقت ۱۰ منٹ تھا ۔

7۔ امریکی ادارہ ”انٹرنیشنل ریلیجس فاؤنڈیشن“ اور اسلامی مرکز کے تعاون سے عرفان انہیں عمر صاحب نے جولائی۔ اگست ۱۹۸۸ میں اسپین کا سفر کیا۔ اولاً انھوں نے اسپین میں نوجوانوں کی کانفرنس میں شرکت کی جس میں ۵۰ ملکوں سے تمام بڑے مذاہب کے نمائندے آئے ہوئے تھے۔ کانفرنس کے دوران مختلف لوگوں سے اسلام کے موضوع پر گفتگو ہوئی اور ان کو اسلامی مرکز کا انگریزی لٹریچر دیا گیا۔ شرکاء میں بہت سے ایسے افراد تھے جو اب تک نہ کسی مسلمان سے ملے تھے اور نہ اسلام کی بابت جانتے تھے۔ اس موقع پر انگریزی الرسالہ اور اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات اسلام کے تعارف کے لیے بہت مفید ثابت ہوئیں۔ اس سفر میں میڈرڈ، قرطبہ، غرناطہ، اشبیلیہ، تولیڈو وغیرہ مقامات پر جانے کا اتفاق ہوا اور ہر جگہ اسلامی مرکز کا تعارف کرایا گیا۔ واپسی میں عرفان انیس صاحب جنیوا کے اسلامک سینٹر میں بھی گیے۔ یہاں کے لوگ الرسالہ سے اور اسلامی مرکز کے مشن سے واقف تھے۔ ان لوگوں سے تفصیلی گفت گوئیں ہوئیں اور اسلامی مرکز کی مطبوعات ان کی لائبریری کے لیے پیش کی گئیں۔ 8۔ صنعاء (یمن) میں ایک اسلامی کانفرنس ۲۹ اکتوبر تا ۲ نومبر ۱۹۸۸ ہوئی ۔ اس کی دعوت کے تحت صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اس کا مفصل سفرنامہ انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دیا جائے گا۔

9۔ کابل (افغانستان) میں ایک بین اقوامی سیرت کانفرنس ۲۳- ۲۴ اکتوبر ۱۹۸۸ کو ہوئی۔ اس کی دعوت کے تحت صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور سیرت کے موضوع پر ایک

‹ Previous page Next page › Contents of January 1989 All issues

Printed page