Al-Risala · October 1989 · page 22

قیمت میں اضافہ

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۲

خاتوں موصوف لکھتی ہیں کہ اس کے بعد میں نے اسلامی کتابوں کو پڑھنا شروع کیا۔ اسلامی کانفرنسوں میں شرکت کی۔ اور قرآن کا مطالعہ کیا ۔ الحمد للہ ، اللہ نے مجھے اسلام کی نعمت بخشی۔ میری پیاس آخری طور پر بجھ گئی ۔ زندگی کے بارے میں میرا پورا نقطہ نظر بدل گیا ۔ اب مجھے پوری طرح سکون اور خوشی حاصل ہے۔

اسلام اپنی ذات میں تبلیغ ہے ۔ وہ خود بخود لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اگر مسلمان یک طرفہ صبر کے ذریعہ نفرت اور تناؤ کی فضا کو ختم کر دیں تو کسی رسمی تبلیغ کے بغیر اسلام لوگوں کے اندر نفوذ کرنا شروع کر دے گا۔

قیمت میں اضافہ

مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ کی بنا پر تمام اخبار اور رسالے اپنی قیمتیں بڑھا چکے ہیں۔ مجبوراً فیصلہ کیا گیا ہے کہ الرسالہ اردو اور انگریزی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے ۔ ماہ اکتوبر ۱۹۸۹ سے دونوں کی قیمتیں حسب ذیل ہوں گی :

فی شماره پانچ روپیہ سالانه چنده ساٹھ روپیہ صاحبانِ ایجنسی اگر تعداد میں کوئی تبدیلی کرنا چاہیں تو فوراً مطلع فرمائیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1989 All issues

Printed page