قدرت کا فیصلہ
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۵
حقیقت پسندی
ٹائم میگزین (۱۳ فروری ۱۹۸۹) کے سر ورق پر جلی حرفوں میں لکھا ہوا ہے : دوبارہ ساتھی (Comrades again) ۔ جیسا کہ معلوم ہے ، چین اور روس دونوں اگر چہ کمیونسٹ ملک ہیں ، مگر ان کے درمیان کم از کم ۳۰ سال سے باہمی عداوت چلی آرہی تھی ۔ اب دونوں ملک ایک دوسرے سے قریب آرہے ہیں ۔ ٹائم کے مذکورہ شمارہ میں اسی کو کور اسٹوری بنایا گیا ہے ۔ اندر مضمون کے اوپر اس کی سرخی یہ ہے کہ ایک شگاف کی مرمت ، عداوت کا دور ختم ہو رہا ہے :
To mend a rift — An era of hostility is coming to an end چین اور روس کے درمیان ۴۵۰۰ میل کی مشترک سرحد ہے ۔ مگر پچھلے تین دہوں سے دونوں کے درمیان تعلقات خراب تھے ۔ سابق روسی وزیر اعظم نکیتا خرو شچیف نے ۱۹۵۹ میں امریکہ سے واپس آتے ہوئے چین میں مختصر قیام کیا تھا اور ماوزی تنگ سے ملاقات کی تھی جو ناخوش گوارہی ختم ہوئی۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کا کوئی ذمہ دار شخص ایک ملک سے دوسرے ملک میں نہیں گیا۔ شدید دشمنی کے لمبے وقفے کے بعد فروری ۱۹۸۹ میں پہلی بار سوویت روس کے وزیر خارجہ (Eduard Shevardnadze) نے چینی راجدھانی بیجنگ کا سفر کیا۔ اس سفر کا مقصد امن اور ترقی (Peace and development) بتایا گیا تھا۔ اس سفر میں جو باتیں طے ہوئیں ، ان میں سے ایک یہ تھی کہ روسی وزیر اعظم میخائیل گورباچوف جلد ہی چین کا دورہ کریں گے (ٹائم ۱۳ فروری ۱۹۸۹)
دو حریف ملکوں میں اس خلاف توقع تبدیلی کے بارہ میں ایک چینی افسر نے کہا کہ بیجنگ اور ماسکو کو اس وقت جن مشکلات کا سامنا ہے ، اس نے ہم دونوں کو ایک دوسرے سے قریب کر دیا ہے : The difficulties that Beijing and Moscow now confront have brought us closer to one another. (p. 7). ایک روسی افسر نے یہی بات زیادہ کھل کر ان لفظوں میں کہی کہ ہم اس مشترک سوچ کے بہت قریب آچکے ہیں کہ کس طرح دونوں ملکوں میں نئے تعلقات قائم کیے جائیں ۔ ہم دونوں ہی نے ماضی میں
‹ Previous page Next page › Contents of October 1989 All issues