قدرت کا فیصلہ
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۶
غلطیاں کی ہیں :
چین اور روس نے جب دیکھا کہ ان کی باہمی دشمنی ایک دوسرے کو نقصان پہنچارہی ہے تو دونوں نے طے کیا کہ وہ بے فائدہ دشمنی کو ختم کر کے آپس میں دوستانہ تعلقات قائم کر لیں ۔ اس نئے فیصلہ تک پہنچنے کے لیے انھیں اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا پڑا ۔ وہ ایک دوسرے کے خلاف اپنے مطالبات کو چھوڑ دینے پر راضی ہوئے ۔ انھوں نے ایک نا قابلِ برداشت چیز کو برداشت کیا۔ تاکہ اپنے لیے زیادہ بہتر مستقبل کی تعمیر کر سکیں ۔ اسی کا نام حقیقت پسندی ہے۔ اس حقیقت پسندی کے بغیر موجودہ دنیا میں کامیابی تک پہنچنا ممکن نہیں۔
امریکہ اور روس اور چین موجودہ دنیا کی سب سے زیادہ طاقت ور قومیں ہیں ۔ جب طاقت ور قوموں کا حال یہ ہے کہ حقیقت پسندی اور مفاہمت کے سوا ان کے لیے زندگی کا کوئی اور طریقہ نہیں ، تو کمزور قومیں کیوں ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کر کے زندہ رہ سکتی ہیں ۔ ایسی حالت میں کمزور قوموں کے لیے حقیقت پسندی اور مفاہمت کا طریقہ اس سے بھی زیادہ ضروری ہے جتنا طاقت ور قوموں کے لیے ۔
ممبئی میں الرسالہ اور اسلامی مرکز کی کتابوں کے لیے مندرجہ ذیل پته پر رابطہ قائم کریں :
KULSUM KITAB GHAR 9, Jama Masjid Maulana Baba Lane Bandra (West)
Bombay 400 050 Phone: 6425201
‹ Previous page Next page › Contents of October 1989 All issues