Al-Risala · October 1989 · page 45

خبر نامه اسلامی مرکز - ۵۵

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۹، صفحہ ۴۵

خبر نامه اسلامی مرکز - ۵۵

۱۲ جولائی ۱۹۸۹ کو آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ تقریر کا عنوان تھا : قربانی کا تصور اور ہمارا معاشرہ۔ تقریر میں بتایا گیا تھا کہ قربانی کے عمل کا بہت گہرا تعلق انسانی زندگی کی تعمیر سے ہے۔ قربانی کا عمل اس کی صحیح اسپرٹ کے ساتھ کیا جائے تو پورا انسانی معاشرہ صحت مند معاشرہ بن جائے ۔

ایک صاحب سلطنت عمان سے لکھتے ہیں : میں ۴ ۱۹۸ سے الرسالہ کا مستقل قاری ہوں۔ میں الرسالہ سے اس قدر مانوس ہوا ہوں کہ ہر ماہ بڑی بے چینی سے اس کا انتظار کرتا ہوں۔ میں خود الرسالہ پڑھتا ہوں اور پھر اس کو بلوچستان میں اپنے دوستوں کے لیے بھیج دیتا ہوں ۔ عرب امارات میں میرے ایک رشتہ دار ہیں ، اور ایک بحرین میں ہیں۔ ان سب کو بھی برابر الرسالہ بھیجتا ہوں ۔ ہم سب کو یہ رسالہ بہت پسند ہے ۔ آپ کی اعراض کی نصیحت پر میں خود عمل کرتا ہوں اور دوسروں سے کہتا ہوں ۔ میں نے آپ کی کتاب خاتونِ اسلام بھی پڑھی ۔ بہت اچھی ہے ٹائمس آف انڈیا گروپ کی طرف سے ۶ ، ستمبر ۱۹۸۹ کو ایک سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع آنکھ کا عطیہ اور مذہب (Eye donation and religion) تھا ۔ صدر اسلامی مرکز کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ اس موضوع پر اسلامی نقطہ نظر سے روشنی ڈالیں ۔ اس کے مطابق صدر اسلامی مرکز نے نئی دہلی کے اس سیمینار میں شرکت کی اور "آنکھ کا عطیہ اور اسلام" کے موضوع پر انگریزی میں ایک مقالہ پیش کیا جو بہت پسند کیا گیا ۔ یہ مقالہ انشاء اللہ الرسالہ (انگریزی) میں شائع کر دیا جائے گا ۔

ٹوکیو (جاپان) سے ایک اخبار نکلتا ہے جس کا نام سیکائی نپو (Sekai Nippo) ہے ۔ اس اخبار کے ایک جاپانی رپورٹر کونیو نیشی (Kunio Nishi) ۶ اگست ۱۹۸۹ کو اسلامی مرکز میں آئے اور ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل پر صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا ۔ مسٹر کونیو نیشی انگریزی زبان سے بخوبی واقف تھے ۔ چنانچہ انھیں گائیڈ اڑائینز اور مرکز کے کچھ دوسرے انگریزی لٹریچر دیے گئے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1989 All issues

Printed page