Al-Risala · February 1989 · page 9

نادر مثال

الرسالہ، فروری ۱۹۸۹، صفحہ ۹

نادر مثال

انگریزی ہفت روزہ گارجین میں ایک خبر چھپی ہے جس کا عنوان ہے ــــــــــ ایک ریاضی داں جس نے ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ انعام کو رد کر دیا؛ The mathematician who turned down a £150,000 prize فرانس کا ریاضی کے داں الگزنڈر گراتھنڈیک (Alexandere Grothendieck) جن کو اس سے پہلے متعدد سائنسی اعزازات مل چکے ہیں ، ۱۹۸۶ء میں انھیں سویڈن کی رائل اکیڈمی نے کرا فورڈ انعام (Crafoord prize) انعام دیا جو نوبل انعام کے برابر معزز سمجھا جاتا ہے۔ اس اعزاز کے ساتھ ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ (تقریباً ۳ لاکھ روپیہ) کی رقم بھی شامل تھی۔ مگر فرانسیسی سائنسداں نے اس انعام کو لینے سے انکار کر دیا۔ اس نے اپنے انکاری خط میں اس کے تین سبب بتایا ہے ۔ اول یہ کہ مالی اعتبار سے مجھے اس رقم کی ضرورت نہیں۔ دوسرے یہ کہ انعام کے اس طریقے سے مجھے اتفاق نہیں کہ غیر مشہور لوگوں کو نظر انداز کر کے صرف کچھ مشہور لوگوں کو اعزازات دئے جاتے رہیں ۔ تیسری وجہ ان کے الفاظ میں یہ ہے:

The work which has earned for me the Royal Academy's kindly attention goes back 25 years to a period when I was part of the scientific community. I quit this community in 1970. Now in the past two decades, the ethics of the scientific profession have become so degraded that wholesale plundering of ideas has become almost the general rule among scientists. It is at any rate tolerated by all, including the most glaring and iniquitous cases. Under the circum- stances, agreeing to play along with the practice of granting prizes and rewards would also be endorsing a spirit and a development in the scientific world that I see as deeply unhealthy. It is this third reason which in my view is by far the most serious. Guardian Weekly, Manchester, May 15, 1988 وہ تحقیق جس نے مجھے رائل اکیڈمی کی عنایت سے سرفراز کیا ہے ، وہ ۲۵ سال پہلے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس وقت میں سائنٹفک کمیونٹی کا ایک حصہ تھا۔ میں نے اس کمیونٹی کو ۱۹۷۰ء میں چھوڑ دیا ۔ اب پچھلے ۲۰ برسوں میں سائنسی پیشہ کی اخلاقیات میں اتنا زیادہ تنزل آچکا ہے کہ افکار کی قزاقی اب سائنس دانوں کے درمیان تقریباً عام بات ہے۔ اس صورتحال کو آج تمام لوگ برداشت کر رہے ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1989 All issues

Printed page