نادر مثال
الرسالہ، فروری ۱۹۸۹، صفحہ ۱۰
حتیٰ کہ بے انصافی کے انتہائی کھلے ہوئے واقعات میں بھی۔ ان حالات میں انعام دینے کے عمل میں شرکت پر راضی ہونا ، سائنسی دنیا میں ہونے والے ایک ایسے عمل کی تصدیق کرنا ہے جس کو میں بہت زیادہ غیرصحت مند سمجھتا ہوں۔ یہی تیسری چیز ہے جو میری نظر میں سب سے زیادہ سنگین ہے۔ انعام کی رقم کو اپنی ذات کے لئے نہ لینا بجائے خود کوئی بہت بڑا واقعہ نہیں۔ موجودہ زمانہ میں اس طرح کے واقعات کثرت سے موجود ہیں۔ مثال کے طور پر مدر ٹریسا کو بہت سے بڑے بڑے مالی انعام بشمول نوبل انعام ملے۔ مگر انھوں نے ان تمام انعامات کو معذوروں کے ادارہ کو دے دیا۔ مگر فرانسیسی سائنس داں نے جس چیز کا ثبوت دیا ہے وہ انتہائی نادر ہے۔ یہ اصول پسندی کی خاطر خود اپنی کمیونٹی کا ناقد بننا ہے۔ اس دنیا میں ہر آدمی کسی نہ کسی گروہ سے جڑا ہوا ہوتا ہے ۔ وہ اس گروہ کے لوگوں میں بے اصولیاں دیکھتا ہے مگر وہ ان پر گرفت نہیں کرتا۔ وہ ان کو غلط جانتے ہوئے انھیں برداشت کرتا رہتا ہے۔ کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ ایسا کرنے کے بعد میں اپنے گروہ سے کٹ جاؤں گا۔ اور اپنے گروہ سے کٹنا اس دنیا میں اپنے آپ کو بے زمین بنا لینا ہے۔ یہ اصول پسندی کی اعلیٰ ترین قسم ہے کہ آدمی اپنے گروہ کی غلطیوں پر چپ نہ رہ سکے ۔ حتیٰ کہ اپنی اس اصولی حیثیت کی حفاظت کے لئے وہ اپنے گروہ کی طرف سے ملنے والے مفادات سے اپنے آپ کو محروم کرلے۔
ایسے لوگ آپ کو بے شمار ملیں گے جو غیر کمیونٹی کے خلاف بولنے کے مجاہد بنے ہوئے ہوں ۔ مگر وہ شخص کہیں نظر نہیں آتا جو خود اپنی کمیونٹی کے خلاف زبان و قلم سے جہاد کرے۔ اس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ غیر کمیونٹی کے خلاف لسانی جہاد کرنے سے لیڈری ملتی ہے۔ جب کہ اپنی کمیونٹی کے خلاف لسانی جہاد کرنے والا اپنے ماحول میں نکو بن جاتا ہے۔ وہ ملی ہوئی قیادت کو بھی کھو دیتا ہے۔ الرسالہ اور اسلامی مرکز کی مطبوعات کا بک اسٹال حیدر آباد کی صنعتی نمائش میں اسٹال نمبر ۲۱۶ ، جھولوں کے قریب ، نمائش میدان ، حیدر آباد زیرِ اہتمام : الرسالہ اکیڈمی ، حیدر آباد
‹ Previous page Next page › Contents of February 1989 All issues