صدر اسلامی مرکز
الرسالہ، فروری ۱۹۸۹، صفحہ ۲۸
اسمبلی میں اپنی اکثریت کے زور پر بدل دے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اقلیتیں صرف اکثریت کے رحم و کرم پر ہوں گی :
مولانا آزاد کے " تیس صفحات " میں جب میں نے یہ بات پڑھی تو مجھے قرآن کی ایک آیت یاد آگئی۔ اس آیت کے الفاظ یہ ہیں : كم من فئة قليلة غلبت فئة كثيرة بإذن الله (کتنے چھوٹے گروہ ہیں جو بڑے گروہ پر غالب آتے ہیں، اللہ کے اذن سے)
میں نے سوچا کہ کیسے عجیب تھے وہ مسلم لیڈر جن کو نہرو کا بیان معلوم تھا مگر انھیں خدا کا بیان معلوم نہ تھا۔ انھیں اقلیت اور اکثریت کی یہ منطق معلوم تھی کہ دستور ساز اسمبلی میں تعداد کی کمی انھیں اکثریتی فرقے کے ماتحت بنادے گی۔ مگر وہ اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ اس سیاسی منطق کے اوپر بھی ایک منطق ہے اور وہ یہ طاقت رکھتی ہے کہ خود اکثریت کے اوپر اقلیت کو بالا کر دے۔
اعلان
عمومی دعوت کے لیے انگریزی کتابوں کی اشاعت کے ساتھ فروری ۱۹۸۴ میں انگریزی الرسالہ جاری کیا گیا تھا۔ پانچ سال سے غیر معمولی خسارہ کے ساتھ اس کو نکالا جاتا رہا ہے۔ مگر قوم کے اندر دعوتی جذبہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کام میں ہمیں کوئی قابلِ ذکر تعاون نہ مل سکا۔ اب شدید مالی دشواریوں کے باعث انگریزی الرسالہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ اگر حالات سازگار ہوئے تو انشا ء اللہ اس کو دوبارہ جاری کیا جائے گا۔
صدر اسلامی مرکز
‹ Previous page Next page › Contents of February 1989 All issues