صدر اسلامی مرکز
الرسالہ، فروری ۱۹۸۹، صفحہ ۳۳
میں اس کو لاشعور کا معاملہ کہا جاتا ہے۔
جدید نفسیاتی تحقیقات بتاتی ہیں کہ انسان جب رات کو سوتا ہے تو اس کا ذہن خود کار مشین کی طرح ایک خاموش کام میں مشغول ہو جاتا ہے۔ وہ یاد رکھنے کے قابل باتوں کو تو زندہ شعور کے خا میں باقی رکھتا ہے، اور دوسری تمام باتوں کو دماغ کے پچھلے خانہ (لا شعور) میں ڈال دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آدمی کے ساتھ دن میں ایک سخت واقعہ پیش آتا ہے، شام کو وہ اس حال میں سوتا ہے کہ وہ اعصابی تناؤ میں مبتلا ہوتا ہے۔ مگر صبح کو جب وہ اٹھتا ہے تو وہ تروتازہ ہو جاتا ہے۔ اگر انسانی ذہن عام مشینی کمپیوٹر کی مانند ہوتا اور تمام پیش آنے والی باتوں کو یکساں طور پر اپنی یادوں میں لئے رہتا تو انسان کے لئے زندگی گزارنا ہی ناممکن ہو جاتا۔
اخبار میں ایک عبرت انگیز خبر پڑھی جو نیویارک کی ڈیٹ لائن کے ساتھ شائع ہوئی تھی۔ اس کے مطابق 17 اگست ۱۹۸۸ کا ہوائی حادثہ جس میں جنرل ضیاء الحق، امریکی سفیر اور دوسرے بہت سے ”وی آئی پی“ ہلاک ہوئے، اس کے سبب کے بارہ میں امریکہ اور پاکستان میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ پاکستان مصر ہے کہ یہ تخریب کاری (Sabotage) کا نتیجہ تھا۔ جب کہ امریکی ماہرین جنہوں نے حادثہ کے تمام پہلوؤں کا نہایت دیدہ ریزی کے ساتھ مطالعہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حادثہ کا سبب جہاز میں مشینی خرابی۔ (Mechanical failure) تھا۔ امریکہ نے واقعہ کو صرف تکنیکل حقیقت کے اعتبار سے دیکھا۔ اس کو واقعہ کا صرف وہی سبب دکھائی دیا جو فی الواقع تھا۔ جب کہ پاکستان کو اس حادثہ سے سیاسی اور قومی فائدہ اٹھانا نہ تھا۔ اس لئے اس نے ماہرین کی رپورٹ کی اشاعت کو ”عوامی مفاد“ کے خلاف قرار دے کر اعلان کر دیا کہ اس کا سبب تخریب کاری تھا۔
امریکی حکام نے تاریخ نگاری کے اصول کو اختیار کیا، پاکستانی حکام نے تاریخ سازی کے طریقہ کو، اور دنیا میں سب سے زیادہ جو چیز پائی جاتی ہے وہ یہی تاریخ سازی ہے۔ خاص طور پر موجودہ زمانہ کے مسلمان لکھنے والے تو شاید تاریخ سازی کے سوا کچھ اور جانتے ہی نہیں۔ ملاپ (20 اکتوبر ۱۹۸۸ء) میں دسہرہ کی مناسبت سے اداریہ تھا: من کارادن کب جلے گا۔ اس میں ایڈیٹر نے لکھا تھا کہ ”آج دسہرہ کے دن سارا دیش خوشیاں منا رہا ہے۔ کیوں کہ آج کے دن بھگوان رام نے راون روپی برائیوں کو ختم کرکے فتح حاصل کی تھی۔ لیکن دکھ کی بات، یہ ہے کہ صرف پتلا ہی جلایا جاتا ہے
‹ Previous page Next page › Contents of February 1989 All issues