آئیں گے غسال کا بل سے کفن جاپان سے
الرسالہ، فروری ۱۹۸۹، صفحہ ۴۵
خبر نامہ اسلامی مرکز ـــ ۴۸
ایسوسی ایشن فار ہیومن افیرز کے تحت 16 نومبر ۱۹۸۸ء کو نئی دہلی میں ایک سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا : Communalism: A threat to national unity منتظمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس سیمینار میں شرکت کی اور اس میں زیر بحث موضوع پر اسلامی نقطہ نظر کو پیش کیا۔ اس سیمینار میں اعلی تعلیم یافتہ لوگ شریک تھے۔ ایک کانفرنس کی دعوت کے تحت صدر اسلامی مرکز نے بھوپال کا سفر کیا۔ وہاں ان کے متعدد خطابات ہوئے ۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت الرسالہ" میں شائع کر دی جائے گی۔ صدر اسلامی مرکز کی کتاب (پرافٹ آف ریولیوشن) پر پاکستان کے بین الاقوامی ایوارڈ کی خبر ۷ نومبر ۱۹۸۸ء کو دہلی کے اخبارات نے شائع کی۔ اس کو دیکھ کر دہلی کے ایک انگریزی جرنلسٹ مسٹر ارن شرما نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو زیادہ تر مذکورہ کتاب سے متعلق سوالات پر مشتمل تھا۔ یہ انٹرویو بمبئی کے انگریزی روزنامہ ڈیلی (The Daily) میں ۶ نومبر ۱۹۸۸ء کو شائع ہوا ہے۔ امریکہ میں ۲۳-۲۴ دسمبر 1988 کو ایک عالمی سیرت کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت کے تحت صدر اسلامی مرکز نے امریکہ کا سفر کیا اور وہاں کے متعدد اجتماعات کو خطاب کیا۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی ۔ الرسالہ کے مندرجات نہ صرف اردو جرائد میں بلکہ انگریزی اخبارات میں بھی نقل کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح الرسالہ کا پیغام وسیع تر حلقہ میں پھیل رہا ہے۔ مثال کے طور پر لکھنؤ کے انگریزی روزنامہ پائینیر کے شمارہ 11 جون ۱۹۸۸ء میں الرسالہ کے ایک مضمون کا خلاصہ بطور خبر حسب ذیل عنوان کے تحت شائع کیا گیا : Muslim leader's plea for peace ایک صاحب لکھتے ہیں: ”غیر مسلم دوستوں میں تقسیم کرنے کے لیے الرسالہ انگریزی کی ایجنسی لینا چاہتا ہوں۔ گزارش ہے کہ انگریزی رسالہ کے پندرہ پرچے میرے نام ہر ماہ روانہ کریں"
‹ Previous page Next page › Contents of February 1989 All issues