Al-Risala · March 1990 · page 4

کامیابی کی قیمت

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۰، صفحہ ۴

کامیابی کی قیمت

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے (البقرہ (۲۴۹) حدیث میں ارشاد ہوا ہے کہ جان لو کہ فتح ہمیشہ صبر کے ساتھ آتی ہے (اعلم ان النصر مع الصَّبْر) صبر کامیابی کی قیمت ہے۔ صبر کا مطلب یہ ہے کہ بیک مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اس کے خلاف باتوں کو چھوڑنا برداشت کیا جائے ۔ امریکی سنگر ایگور گورن (Igron Gorin) نے اپنے حالات کے ذیل میں بتایا ہے کہ پہلے وہ بہت زیادہ پائپ پیا کرتا تھا۔ اس کے استاد نے کہا کہ ایگور، تم کو اپنے بارہ میں طے کرنا ہوگا کہ تم ایک عظیم سنگر بننا چاہتے ہو یا عظیم پائپ اسموکر ۔ تم ایک وقت دونوں نہیں بن سکتے۔ ایگور نے پائپ پینا چھوڑ دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ایک عظیم سنگر بن گیا۔ پانے کی خاطر چھوڑنے کے اسی فعل کا نام صبر ہے۔ اس صابرانہ اصول کو امریکہ کے ایک ماہر نفسیات نے ان لفظوں میں بیان کیا — ہر انعام کی ایک قیمت ہے ۔ اس دنیا میں انعام ہاں ہے ، اور اس کی قیمت نہیں : Every prize has its price. The prize is the yes; the price is the no (p. 68). یہ قول نہایت بامعنی ہے۔ اگر آپ ایک منظم اور با اصول آدمی بننا چاہتے ہیں تو آپ کو غیر ضروری عادتیں چھوڑنی پڑیں گی۔ اگر آپ ایک صحت مند انسان بننا چاہتے ہیں تو آپ کو وہ چیزیں چھوڑنی پڑیں گی جو صحت کو غارت کرنے والی ہیں۔ آدمی پہلے "نہیں" کو برداشت کرتا ہے۔ اس کے بعد ہی اس کو " ہاں " کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔

اسی طرح اگر کوئی گروہ یہ چاہتا ہے کہ وہ تعلیم اور روزگار اور صنعت و تجارت میں ترقی کرے، تو اسی کے ساتھ اس کو یہ بھی طے کرنا ہوگا کہ وہ لڑائی جھگڑے سے بچے گا۔ وہ یک طرفہ اعراض کے ذریعہ دوسروں کے ساتھ ٹکراؤ کی نوبت نہیں آنے دے گا۔ وہ ایسی ہر سرگرمی سے اپنے آپ کو بچائے گا جو دوسرے سماجی گروہوں سے رقابت اور دشمنی کا تعلق پیدا کرنے والا ہو۔ کیوں کہ ترقی پر امن حالات میں حاصل کی جا سکتی ہے ، نزاع اور فساد کے حالات میں ترقی کا سفر ممکن نہیں۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے ٹوٹی ہوئی ریلوے لائن پر ٹرین کا سفر ممکن نہیں ہوتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 1990 All issues

Printed page