Al-Risala · March 1990 · page 41

ہرگز نہ دبو ایسے شخص سے

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۰، صفحہ ۴۱

قسمتی سے سیاست دانوں کو اپنے عوام کو ساتھ رکھنے کے لئے قدم قدم پر جھوٹ بولنا پڑتا ہے اسی پاکستان کے حکمرانوں نے یہ اعلان کیا کہ انھوں نے بھارت کی کئی گنا افواج کو شکست دے دی ہے اس طرح پاکستان کے عوام نے یہ یقین کر لیا کہ انھوں نے یہ جنگ جیت لی ہے۔ شاعروں ادیبوں اور گانے والوں نے پاک افواج کے بہت گن گائے۔

سیاست دانوں نے نہ صرف عام لوگوں کو گمراہ کیا تھا بلکہ فوج بھی یہ سمجھنے لگی کہ اس نے بھارتی فوج کو شکست دے دی ہے۔ فوجی تقریبات میں گانے والوں کو بلایا گیا جنہوں نے "میرا ماہی چھیل چھبیلا" کر نیل نی جرنیل نی" جیسے گانے گائے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ فوجی خوش فہمی میں مبتلا ہو گئے۔ یہ صورت حال حساس فوجی افسروں کے لئے بہت تکلیف دہ تھی۔ اس جنگ کے چند ہفتوں بعد جب جنرل موسی خاں سیالکوٹ تشریف لائے اور انھوں نے وہاں دو ڈویژنوں کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے اس جنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تو میں نے ان سے سب کے سامنے جب دوران جنگ ہونے والی چند غلطیوں کا ذکر کیا تو ہر طرف سے شور اٹھا کہ بیٹھ جاؤ۔ میری تنقید تعمیری تھی۔ میں چاہتا تھا کہ ہم جذبات کی رو میں بہنے کی بجائے سوچیں تاکہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر سکیں۔ لیکن میں ابھی اس وقت اتنا با ہوش نہیں تھا کہ یہ سمجھتا کہ انسان اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کے لئے نہیں ہوتا۔ اور وہ اپنی غلط بات پر اصرار کرتا رہتا ہے:۔ کراچی کی سڑکوں سے گزرتے ہوئے جگہ جگہ "یوم شہداء" کا بورڈ نظر آیا۔ آج ۳۰ ستمبر کے اخبارات (مثلاً حریت ۳۰ ستمبر ۱۹۸۹ء) کے صفحہ اول پر اس قسم کی سرخیاں تھیں: آج پورے سندھ میں یوم شہداءحیدرآباد منا یا جا رہا ہے؛ اسی کے ساتھ آج ہی کے اخبار نوائے وقت ۳۰ ستمبر ۱۹۸۹ء) میں صفحہ اول پر جلی سرخی تھی کہ " اتر پردیش اور مقبوضہ کشمیر میں ۴۲ مسلمان شہید کر دئے گئے_ مسلمان ہندوستان میں بھی "شہید" ہو رہے ہیں اور پاکستان میں بھی۔ کراچی کے اخبار حریت (۳۰ ستمبر ۱۹۸۹ء) اور اسی تاریخ کے وفاق اور نوائے وقت میں جو خبریں پڑھیں، ان کا خلاصہ یہ تھا کہ " ۳۰ ستمبر کو مہاجر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پورے سندھ میں یوم شہداء حیدرآباد منایا گیا ۔ پچھلے سال ۳۰ ستمبر ۱۹۸۸ کو یہ واقعہ ہوا تھا کہ مسلح دہشت گرد (پٹھانوں) نے کلاشنکوف اور دیگر جدید بد خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کر کے

‹ Previous page Next page › Contents of March 1990 All issues

Printed page