خبر نامه اسلامی مرکز : ۴۰
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۰، صفحہ ۴۵
خبر نامه اسلامی مرکز : ۴۰
۱-۲۰ دسمبر ۱۹۸۹ کو سی بی سی آئی سنٹر نئی دہلی میں ایک مذہبی پروگرام تھا۔ انٹر ریلیجس فورم فار کمیونل ہارمنی نے کرسمس کی تقریب سے اس کو منعقد کیا تھا۔ اس موقع پر تمام مذاہب کے اعلیٰ نمائندے شریک ہوئے۔ اسلامی مرکز کو اس موقع پر اسلام کی نمائندگی کی دعوت دی گئی تھی۔ مرکز کی طرف سے ڈاکٹر ثانی اثنین خاں نے اس موقع پر پیپر پیش کیا۔ اس پیپر میں سورہ مریم (آیت ۱۶ تا ۳۶) کا انگریزی ترجمہ درج تھا۔ اس کے بعد حضرت مسیح علیہ السلام کے بارہ میں اسلامی نقطہ نظر کو مختصر طور پر بیان کیا گیا تھا۔
۲- یونیسف (UNICEF) کے زیر اہتمام نئی دہلی (انڈیا انٹر نیشنل سنٹر) میں ۲۷ دسمبر ۱۹۸۹ کو ایک سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع نیشنل ڈویلپمنٹ تھا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کو اظہارِ خیال کی دعوت دی گئی تھی ۔ اس کے مطابق وہاں ایک پیپر پیش کیا گیا ۔ حاضرین میں دہلی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ موجود تھے۔
۳- بمبئی کے کچھ لوگوں نے ۳۰ لائبریریوں کی طرف سے زر تعاون ادا کر کے ۱۰۳ لائبریریوں کے نام الرسالہ جاری کروایا ہے۔ یہ ایک اچھی مثال ہے ۔ اگر اسی طرح دوسرے لوگ تعاون کریں اور الرسالہ ملک کی تمام لائبریریوں میں پہنچنے لگے تو ذہنی تعمیر کا کام بہت وسیع پیمانہ پر نہایت تیز رفتاری کے ساتھ ہونے لگے گا۔
۴- الرسالہ مشن کی تقریبا پندرہ سالہ جدوجہد اب اس حد تک موثر ہوئی ہے کہ عام طور پر لوگوں کے سوچنے کا انداز بدل رہا ہے ۔ اس کی مثالیں روزانہ سامنے آرہی ہیں۔ مثلاً دہلی کے ایک ماہنامہ ذکر و فکر ( جنوری ۱۹۹۰ ) نے ہندوستان کے فسادات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس کو مسلمانوں کی داعیانہ کوتاہی سے جوڑا ہے۔ اس نے لکھا ہے : مسلمانوں کا وجود دعوت سے وابستہ ہے اور دعوت ہی ان کے تحفظ اور بقا کی ضامن ہے ۔ پوری امت رسول بر حق صلی اللہ علیہ وسلم کی نائب اور قائم مقام ہے ۔ کوئی ہر کارہ اپنے فرض منصبی کو ادا نہ کر سکے تو وہ ناکارہ کہا جاتا ہے :
۵- ایک عرب نوجوان محمد طارق الکردی (آئر لینڈ ڈبلن) میں مقیم ہیں۔ وہ الرسالہ مشن
‹ Previous page Next page › Contents of March 1990 All issues