Al-Risala · April 1990 · page 26

فشل المخطط الكنسى لا فرقة التنصير

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۰، صفحہ ۲۶

اسلام کی تبلیغ کرنے میں مشغول ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تربیت کے دوران انھیں مختلف مذہبوں کا مطالعہ کرایا گیا تھا، مگر اس نظام کے تحت انھیں صرف مسخ شدہ تعلیمات ہی سے واقف کرایا گیا لیبیریا میں جب ان کا سابقہ مسلمانوں سے ہوا تو انھیں موقع ملا کہ وہ اسلام کو زیادہ صحیح صورت میں جان سکیں۔ اس واقفیت کے بعد ان کی آنکھ کھل گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیسائی تنظیموں نے اس مقصد کے لیے افریقی نسل کے مسیحیوں کا انتخاب کیا تھا تاکہ وہ لیبیریا پہنچیں تو وہ وہاں کے لوگوں کو اجنبی نہ دکھائی دیں۔ ان کو بتایا گیا کہ وہ ملک کی قبائلی زبانوں میں مہارت حاصل کریں اور وہاں کے سماج میں گھل مل کر خاموشی کے ساتھ اپنا کام کریں۔ چنانچہ یہ لوگ مسلم آبادیوں کے درمیان غیر محسوس طریقہ پر آباد ہوگئے ۔ ان میں بہت سے لوگوں نے لیبیریا کی نیشنلٹی کا سرٹیفکٹ بھی حاصل کر لیا۔ اسی خاص انداز کار کی وجہ سے اس منصوبہ کا نام اَفْرِقَةُ التَّنْصِیر رکھا گیا تھا۔ لبییریا کی مسلم تنظیموں کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو انھوں نے شور و غل کا طریقہ اختیار نہیں کیا ۔ بلکہ جوابی تبلیغی عمل شروع کر دیا۔ مثلاً اسفوں نے ملک کے مختلف شہروں فونسا ما، کا کاتا، سنگولی، کاتیلا وغیرہ میں اجتماعات شروع کیے اور آل مذاہب کانفرنسیں منعقد کیں ۔ ان میں لوگوں کو موقع دیا گیا کہ وہ ہر مذہب کے بارہ میں کھل کر بحث و مذاکرہ کریں۔ ان کانفرنسوں میں مسیحی علماء کو سخت ناکامی ہوئی ۔ مسلم علماء کے مقابلہ میں وہ نہ علمی سطح پر اپنا دفاع کر سکے اور نہ دلائل کے ذریعہ اپنے مذہب کی برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ دوسری طرف ان کانفرنسوں کے ذریعہ یہ ہوا کہ اسلام کی سچائی اور برتری نمایاں ہو کر سامنے آگئی ۔ اس سے ان مسیحی مبلغین میں مایوسی اور ذہنی انتشار پیدا ہوا ۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اپنے موجودہ مشغلہ کو اپنی فطرت کی آواز کے خلاف سمجھا۔ وہ عیسائیت کے بجائے اسلام کی مزید تحقیق میں لگ گئے۔ یہاں تک کہ ان کی اکثریت نے قبولِ اسلام کا اعلان کر دیا۔ جو لوگ مسیحی مبلغ بن کر آئے تھے، وہ اسلام کے مبلغ اور اس کے علم بردار بن گئے۔ جس اسلام کی طاقت اتنی زیادہ ہو، اس کے ماننے والے اگر یہ نعرہ لگائیں کہ اسلام خطرہ میں ہے (Islam is in danger) تو ایسے لوگوں سے زیادہ نادان قوم اس دنیا میں اور کوئی نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1990 All issues

Printed page