فتح بغیر جنگ
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۱۷
فتح بغیر جنگ
مسٹر رچرڈ نکسن ۱۹۶۸ سے ۱۹۷۴ تک امریکہ کے پریذیڈنٹ تھے ۔ انھوں نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے ۔ ۱۹۹۹ ، جنگ کے بغیر فتح : Richard Nixon, 1999: Victory Without War اس کتاب میں جو باتیں کہی گئی ہیں ، ان میں سے ایک بات امریکہ اور جاپان کے باہمی تعلق کے بارے میں ہے۔ اس سلسلہ میں مسٹر نکسن نے جو باتیں لکھی ہیں ، ان میں سے ایک بات مختصر طور پر یہ ہے :
The Americans decimated Japan in 1945, and after World War II, 35 1986 $60 $170 $2,000 $180 2). امریکنوں نے ۱۹۴۵ میں جاپان کے بڑے حصہ کو تباہ کر دیا۔ پھر دوسری عالمی جنگ کے بعد انھوں نے زبردست اقتصادی امداد کے ذریعہ جاپان کی دوبارہ تعمیر کی۔ جاپان کے ساتھ یہ معاملہ انھوں نے اپنے ذاتی مقصد کے لیے ، ایک نمونہ کے ملک کے طور پر کیا۔ اس سے ان کا مقصد یہ تھا کہ اس اشتراکی نظریہ کو غلط ثابت کر سکیں کہ غریبی کو سرمایہ دارانہ نظام کے تحت ختم نہیں کیا جا سکتا۔
چنانچہ جاپان میں قدیم بادشاہت کی جگہ جمہوریت لائی گئی ۔ امریکیوں نے خود وہاں کا دستور لکھ کر تیار کیا۔ اس کا دفاع مکمل طور پر واشنگٹن کے تحت کر دیا گیا ۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues