Al-Risala · May 1990 · page 24

مارکسزم کا خاتمہ

الرسالہ، مئی ۱۹۹۰، صفحہ ۲۴

مارکسزم کا خاتمہ

مارکسی اشتراکیت کے بارے میں راقم الحروف نے ۱۹۵۸ میں ایک کتاب لکھی تھی۔ یہ کتاب پہلی بار اپریل ۱۹۵۹ میں شائع ہوئی ۔ اس کا نام تھا : مارکسزم ، تاریخ جس کو رد کر چکی ہے۔ یہ ٹائٹل اس وقت بڑا عجیب تھا۔ چنانچہ نہ صرف اشتراکی حضرات نے بلکہ اسلام پسند حضرات میں بھی بہت سے لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا۔ ان کا خیال تھا کہ مارکسزم تو ایک زندہ حقیقت ہے ایسی حالت میں اس کے رد ہونے کا کیا سوال۔ مگر آج کتاب کا یہ نام ایک ایسا واقعہ بن چکا ہے جس سے کسی کو بھی اختلاف نہیں ہو سکتا۔ حتیٰ کہ خود سوویت روس کے لوگوں کو بھی نہیں۔ مارکسزم آج نظری اور عملی دونوں اعتبار سے ایک ختم شدہ نظام بن چکا ہے۔

ٹائم امریکہ کا مشہور ہفت روزہ میگزین ہے۔ وہ ہر سال کسی ممتاز آدمی کو سال کی شخصیت قرار دیتا ہے اور اس کے بارے میں خصوصی مضامین شائع کرتا ہے ۔ پہلی بار (Man of the year) ۱۹۲۷ میں اس نے چارلس لنڈ برگ (Charles Lindberg) کو اس مقصد کے لئے چنا تھا۔ ۱۹۳۰ میں اس نے مہاتما گاندھی کو سال کی شخصیت قرار دیا۔ ٹائم کا شمارہ یکم جنوری ۱۹۹۰ اس سلسلہ میں ایک غیر معمولی شمارہ ہے۔ اس میں روس کے صدر مسٹر میخائل گورباچیف کو دہے کی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ (Man of the decade)

‹ Previous page Next page › Contents of May 1990 All issues

Printed page