Al-Risala · May 1990 · page 36

بابری مسجد کا مسئلہ

الرسالہ، مئی ۱۹۹۰، صفحہ ۳۶

بنیاد پر دوسرے فرقوں کی عبادت گاہوں میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے کہ ان کو ان مقامات پر تعمیر کیا گیا تھا جہاں پہلے آخر الذکر فرقہ کی عبادت گاہیں تھیں۔ انڈین ہسٹری کانگریس کا خیال ہے کہ ماضی کی تخریبی کارروائیوں کی داستانوں کو دہرانا تاریخ کے نام کو ناپاک مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کے ہم معنی ہے۔ اس بات کو نہ بھولنا چاہئے کہ اس تحریک کے رہنما جو شہادتیں پیش کرتے ہیں وہ اکثر مشکوک ہوتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ تحریک آزاد ہندوستان کی سیکولر اقدار کے منافی ہے۔ ہسٹری کانگریس تمام لوگوں سے، بالخصوص مورخوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سائنس اور سیکولرزم پر اس حملہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ (خلاصہ)

گورکھپور کے اجلاس میں ۳۰ دسمبر ۱۹۸۹ کو اس سابقہ ریزولیوشن کی نقلیں تمام شرکاء کے درمیان تقسیم کی گئیں تاکہ موجودہ اجلاس میں دوبارہ اس کی توثیق کرائی جائے۔ اس کی خبر مہنت اوید ناتھ کو ہوئی ۔ وہ رام جنم بھومی تحریک کے لیڈر ہیں۔ انھوں نے گورکھپور سے وشو ہندو پر یشد کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے چناؤ (۲۲ نومبر ۱۹۸۹) میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔

مہنت اوید ناتھ (ایم پی) کو اس کی خبر ملی تو انھوں نے گورکھپور یونیورسٹی کی خاتون وائس چانسلر پرتیما استھانا کے پاس درخواست بھیجی کہ ان کو ہسٹری کانگریس کے اجلاس میں تقریر کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ہسٹری کانگریس کے مندوبین اس کے حق میں نہیں تھے۔ تا ہم وائس چانسلر نے انھیں اجازت دے دی۔ مہنت اوید ناتھ آر ایس ایس کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ اجلاس میں آ گئے ۔ کانگریس کے مندوبین کو اس پر سخت اعتراض ہوا۔ یہاں تک کہ انھوں نے واک آؤٹ کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ تین سومندوبین میں سے صرف آٹھ آدمی اجلاس میں باقی رہے۔ مہنت اوید ناتھ نے ایک ایسے ہال میں تقریر کی، جہاں زیادہ تر خالی کرسیاں ان کو سننے کے لئے موجود تھیں۔

واک آؤٹ کرنے کے بعد مندوبین نے ہال کے باہر لان پر اپنی میٹنگ کی ۔ اس میں مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ تاریخ کے پروفیسروں نے تقریریں کیں۔ انھوں نے کھلے لفظوں میں اعلان کیا کہ ایک ایم پی تو درکنار، پارلیمنٹ کے تمام ممبران بھی ہم کو اس راہ سے نہیں ہٹا سکتے جس کو ہم تاریخی طور پر درست سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہنت جی کا نام ایجنڈے میں شامل نہیں اس لئے انھیں ہسٹری کانگریس سے خطاب کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انھوں نے اس بات پر سخت غصہ کا اظہار کیا کہ فرقہ پرست

‹ Previous page Next page › Contents of May 1990 All issues

Printed page