Al-Risala · May 1990 · page 43

ذہنی سفر

الرسالہ، مئی ۱۹۹۰، صفحہ ۴۳

مراحل : الرسالہ کی تاثیر میں غضب ناک ہوں اور مشتعل ہورہا ہوں بے چینی کے ساتھ بل کھاتا ہوں ، میں پھنکارتا ہوں اور بھڑک اٹھتا ہوں تم نے بڑی سخت ضرب لگائی ہے میری جھوٹے فخر کی ابھری ہوئی کلاہ پر میرا ذہن منتشر ہے ، میں فریب سے باہر آنے کی کوشش کرتا ہوں اپنی مسمار شدہ اور کمزور حالت سے تم نے اڑا دیا ہے میرے دھواں آلود طمع اور میرے غلط تصورات کے برج کو میں اپنی لامتناہی بھول بھلیاں میں کھو گیا ہوں تاریک اور بھیانک مایوسانہ طور پر باہر نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہوں تم نے میرے رہنما کی کیس بے نقاب کردی ہے آہستہ آہستہ، بہت آہستہ آہستہ تقریباً بے خبری میں، نہ جانتے ہوئے رفته رفته مرحله به مرحله سچائی کی صبح اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہے میرا غصہ جانے لگتا ہے میرا ذہن صاف ہونا شروع ہوتا ہے اور میں صحیح رخ پر چل پڑتا ہوں امید کی ایک کرن پھوٹتی ہے گرجتے ہوئے تاریک بادلوں سے

‹ Previous page Next page › Contents of May 1990 All issues

Printed page