Al-Risala · May 1990 · page 45

حقوق نہیں ذمہ داری

الرسالہ، مئی ۱۹۹۰، صفحہ ۴۵

خبرنامہ اسلامی مرکز - ٦١

ا - محمد طارق الکردی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ عرب ہیں۔ وہ آئر لینڈ میں وہاں کے شہر ڈبلن (Dublin) میں مقیم ہیں۔ انھوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہاں کی ایک یونیورسٹی میں اسلامی نمائش ہو رہی ہے۔ اس موقع پر وہ لوگ اسلامی مرکز کی تمام انگریزی کتابیں اور الرسالہ انگریزی بھی برائے نمائش اور فروخت رکھنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے بڑی تعداد میں مرکز کی انگریزی مطبوعات طلب کی ہیں جو ان کو بھیج دی گئی ہیں ۔

۲ - انٹرنیشنل صوفی سنٹر نئی دہلی کے تحت ۳۔ ۴ فروری ۱۹۹۰ کو ایک انٹرنیشنل سیمینار ہوا۔ اس میں مختلف ملکوں اور مختلف مذہبوں کے ممتاز اسکالر شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز کو اس موقع پر اسلام کے روحانی پہلو کے بارہ میں ایک مقالہ پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ بعض اسباب سے وہ خود اس میں شرکت نہ کر سکے ۔ البتہ اس موقع کے لیے ایک مقالہ تیار کر لیا گیا تھا جو سیمینار کے ذمہ داروں کے پاس بھیج دیا گیا ۔ اس مقالہ کا عنوان تھا : The Man Al-Islam Builds ۳ - پیپلی مزرعہ (ضلع انبالہ) میں مدرسہ بیت العلوم ۱۳۳۴ھ سے قائم ہے۔ اس کے ذمہ داروں کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے پیپلی مزرعہ اور دوسرے قریبی مقامات کا سفر کیا۔ یہاں اجتماع اور ملاقاتوں میں دینی اور تعمیری موضوع پر خطابات ہوئے۔ یہ سفر ۳۰ - ۳۱ جنوری ۱۹۹۰ کو کیا گیا ۔ ایک تقریر کا عنوان " اسلام میں علم کی اہمیت " تھا ۔ دوسری تقریر کا عنوان " نماز کی اہمیت "۔

۴ - بلجیم کے ایک نومسلم (Mady Van der Velden) نے اسلامی مرکز کی انگریزی کتابیں منگائی ہیں ۔ انھوں نے اپنے خط ۱۸ جنوری ۱۹۹۰ میں اطلاع دی ہے کہ ان کتابوں کو خود پڑھنے کے علاوہ وہ اینٹورپ (Antwerp) میں اپنے دوستوں کو پڑھا رہے ہیں ۔

۵ - مختلف ملکوں کے جرائد میں الرسالہ کے مضامین نقل کیے جا رہے ہیں اس طرح الرسالہ کا پیغام وسیع تر دائرہ میں پھیل رہا ہے ۔ انھیں میں سے ایک جنیوا کا انگریزی مجلہ - (The Firmest Bond) ہے ۔ وہ اکثر الرسالہ کی چیزیں نقل کرتا ہے۔ اس نے اپنے شمارہ نمبر ۴۵ (۱۹۸۹) میں ایک

‹ Previous page Next page › Contents of May 1990 All issues

Printed page