Al-Risala · May 1990 · page 47

The Message of the Hudaybiah Peace

الرسالہ، مئی ۱۹۹۰، صفحہ ۴۷

کے بارے میں رائے قائم کرنا کچھ مشکل نہیں۔

۹- ایک صاحب ہالینڈ سے لکھتے ہیں : آپ کے الرسالہ کی ایک کاپی ۱۹۸۳ کسی سے ہم کو پڑھنے کے لیے ملی۔ ماشاء اللہ بہت ہی اچھا رسالہ ہے اور کافی علم کی باتیں معلوم ہوئیں۔ مولاناصاحب، یہاں یورپ میں اسلامی کتابیں بہت کم ملتی ہیں۔ آپ ہر ماہ میرے نام الرسالہ بھیجیں اور جو کتابیں آپ کی ہیں وہ بھی سب بھیجیں ۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ایک بار ہالینڈ ضرور ضرور آئیے ( محمد سلطان خاں، ، ڈین ہاگ، ہالینڈ)

۱۰- ایک صاحب لکھتے ہیں : میں قریب دو سال سے آپ کا الرسالہ مطالعہ کر رہا ہوں۔ بیان سے باہر ہے کہ آپ کس قدر اس سوئی ہوئی قوم کو اپنے حقیقت پسند مضامین کے ذریعہ جگانا چاہتے ہیں۔ کاش یہ قوم پڑھ کر سمجھے۔ (شمشاد علی خاں ایڈوکیٹ ، سہارن پور) ۱۱- ایک صاحب لکھتے ہیں : ہر دلعزیز الرسالہ اس وقت پورے ہندوستان میں ایک انقلاب پیدا کیے ہوئے ہے۔ ایک زمانہ میں جس طرح الہلال نے لوگوں کو جھنجھوڑا تھا اسی طرح اس زمانہ میں الرسالہ وہی خدمت انجام دے رہا ہے۔ فرق یہ ہے کہ وہ منفی پہلو سے تھا اور یہ مثبت پہلو کو لیے ہوئے ہے ۔ (مبین الحق قاسمی ، خطیب مسجد ایف سیکٹر، بمبئی )

۱۲- ایک صاحب لکھتے ہیں : کئی ماہ سے الرسالہ کا مسلسل مطالعہ کر رہا ہوں۔ آپ الرسالہ کے ذریعہ اس بگڑی ہوئی قوم کی ذہنی تعمیر کا بہت بڑا کام کر رہے ہیں ۔ اس سے پہلے میں بہت سے اخبارات اور میگزین کا مطالعہ کرتا رہا ہوں ۔ مگر دوسرے اخبارات ورسائل نے غیر مسلموں کے خلاف زہر افشانی کرکے ذہن کو بالکل بگاڑ دیا تھا۔ میرے اندر ہمیشہ غیر مسلموں کے خلاف ایک قسم کا ٹینشن رہتا تھا۔ مگر جب سے میں نے الرسالہ کا مطالعہ شروع کیا اللہ کے فضل سے نفرت شفقت میں تبدیل ہوگئی ہے (اعجاز احمد وسیم ، سیوان)

۱۳- اقوال حکمت نام کی کتاب چھپ چکی ہے ۔ اس میں زندگی کی تعمیر سے متعلق اقوال درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک اور کتاب تیار ہوئی ہے۔ اس کا نام انوار حکمت ہوگا۔ اس دوسری کتاب میں دینی اور روحانی قسم کے اقوال درج ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1990 All issues

Printed page