Al-Risala · June 1990 · page 34

احیا قلب ، احیا حکومت

الرسالہ، جون ۱۹۹۰، صفحہ ۳۴

مسلمان ہر طرف مشکلات و مسائل سے گھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ لیکن اگر ان کے معاملہ کو دعوتی امکانات کے نقطۂ نظر سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ مسلمانوں کے لئے آج کی دنیا میں دعوت کے نئے شاندار مواقع کھل گئے ہیں جن کو استعمال کر کے وہ اسلام کا نیا مستقبل بنا سکتے ہیں، اور اسی کے ساتھ خود اپنا مستقبل بھی۔ ایک زاویۂ نگاہ سے دیکھنے میں مسلمان تاریخ کا معمول نظر آتے ہیں۔ مگر دوسرے زاویۂ نگاہ سے دیکھئے تو مسلمان تاریخ کا عامل بننے کے مقام پر کھڑے ہوئے نظر آئیں گے۔

چھ گھنٹہ کی مسلسل پرواز کے بعد جہاز کے اناؤنسر نے اپنے اعلان میں بتایا کہ سوف تہبط الطائرۃ جلد ہی جہاز زمین پر اترے گا، اس جہاز کے کیپٹن (قائد الطیارہ) ایک عرب عصام الناصر تھے۔ جہاز ایر پورٹ کے علاقہ میں داخل ہوا تو میں نے سوچا کہ دیکھوں وہ جہاز کو کس طرح اتارتے ہیں۔ کیوں کہ جہاز میں سب سے زیادہ مشکل کام لینڈنگ ہوتا ہے۔ بعض پائلٹ جہاز کو اس طرح اتارتے ہیں جیسے اس کو زمین پر گرا دیا جائے۔ مگر عصام الناصر نے جہاز کو اس طرح اتارا کہ کوئی جھٹکا نہیں لگا اور جہاز تقریبًا غیر محسوس طور پر زمین پر اتر کر دوڑنے لگا۔ ایران ۔ عراق جنگ نے عرب ملکوں کی مالیات کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ مگر اس نقصان میں فائدے کے بھی کچھ پہلو ہیں۔ اس نے انھیں جگا دیا ہے۔ وہ اپنے نوجوانوں کو ہر قسم کی اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں ۔ تاکہ وہ بیرونی ملکوں کے ماہرین سے مستغنی ہو سکیں۔

عمان ایئر پورٹ ایک چھوٹا ایئر پورٹ ہے مگر خوبصورت ہے۔ اس کا نام مطار الملکہ علیاء الدولى (Queen Alia International Airport) ہے۔ اسی طرح دہلی کے ہوائی اڈہ کا نام اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اس طرح کا نام پسند نہیں۔ ہوائی اڈوں کے نام سادہ طور پر دہلی ایئر پورٹ یا عمان ایئر پورٹ ہونے چاہئیں۔

اردن ایک چھوٹا ملک ہے۔ اردن ایئر لائن بھی ایک چھوٹی ایئر لائن ہے، مگر اس کی ہر چیز ایئر انڈیا سے بہتر نظر آئی۔ اس کا راز یہ نہیں ہے کہ اردن، ہندوستان کے مقابلہ میں زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ اس کا ایک سبب یہ ہے کہ اردن کی ہر چیز مغربی ملکوں سے آئی ہوئی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہاں وہ کرپشن نہیں ہے جو موجودہ ہندوستان کی سب سے بڑی خصوصیت بن چکا ہے۔

ہندوستان ٹائمز ۱۲ اگست ۱۹۸۶ کے صفحہ اول پر ایک روسی جہاز کی تصویر نمایاں طور پر چھپی

‹ Previous page Next page › Contents of June 1990 All issues

Printed page