Al-Risala · June 1990 · page 45

احیا قلب ، احیا حکومت

الرسالہ، جون ۱۹۹۰، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز ۶۲

فروری ۱۹۹۰ کے تیسرے ہفتہ میں کتابوں کی نویں بین الاقوامی نمائش (ورلڈ بک فییر) نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ہوئی۔ ۱۹۷۲ میں اس قسم کی پہلی نمائش ہوئی تھی ۔ اس کے بعد سے ہر دو سال بعد ہوتی ہے۔ پہلی نمائش میں ۲۷۳، اکتابی اداروں نے شرکت کی تھی ، اس بار مختلف ملکوں کے ۶۰۰ سے زائد اداروں نے اس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اسلامی مرکز کا اسٹال بھی رکھا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کتابیں دیکھیں اور حاصل کر کے لے گئے ۔

ہندوستان کے صنعتی شہر مراد آباد سے ایک پندرہ روزہ اخبار " جانکاری" کے نام سے جاری ہوا ہے۔ یہ بیک وقت اردو اور ہندی میں شائع ہوتا ہے۔ جانکاری میں الرساله کے مضامین اور تذکیر القرآن کے حصے مستقل شائع کئے جا رہے ہیں۔ اس طرح الرسالہ کی دعوت ایک نئے عوامی حلقہ میں پہنچ رہی ہے۔ یہ اخبار یکم جنوری ۱۹۹۰ سے چھپنا شروع ہوا ہے۔ جرمنی کی ایک خاتون پر وفیسر ڈگمار برنسٹراف ۱۶ فروری ۱۹۹۰ کو اسلامی مرکز میں آئیں : Dr Dagmar Bernstorff, Executive Director, Center for the Study of Indian Politics and Society, Heidelberg, West Germany. وہ ہندوستانی مسلمانوں کے بارہ میں ایک پیپر تیار کر رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔ آخر میں انھیں مرکز کی کچھ انگریزی مطبوعات برائے مطالعہ دی گئیں۔ صدر اسلامی مرکز نے خاص طور پر اس پہلو پر زور دیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کا اصل مسئلہ ان کی تعلیمی پسماندگی اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بے شعوری ہے۔ اسی بے شعوری کا ایک نقصان یہ ہے کہ موجودہ مسلم قوم اپنے استحصال پسند لیڈروں کی شکار گاہ بن کر رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر یونیورسٹی بک پر وڈکشن بورڈ کے تحت امراوتی یونیورسٹی نے "انتخاب اردو " کے نام سے ایک سلسلہ کتب شائع کیا ہے۔ اس کا تیسرا حصہ بی اے کے طلبہ کے نصاب میں داخل ہے۔ یہ کتاب (انتخاب اردو ، حصہ سوم) ۸۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں صدر اسلامی مرکز

‹ Previous page Next page › Contents of June 1990 All issues

Printed page