احیا قلب ، احیا حکومت
الرسالہ، جون ۱۹۹۰، صفحہ ۴۸
ایجنسی الرساله
ماہنامہ الرساله بیک وقت اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اردو الرساله کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے۔ اور انگریزی الرساله کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے۔ الرساله کے تعمیری اور دعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ایجنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں۔ ایجنسی گویا الرساله کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہونچانے کا ایک بہترین درمیانی وسیلہ ہے۔
الرساله (اردو) کی ایجنسی لینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے، جو آج ملت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح الرساله (انگریزی) کی ایجنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کارِ نبوت ہے اور ملت کے اوپر خدا کا سب سے بڑا فریضہ ہے۔
ایجنسی کی صورتیں
۱- الرساله (اردو یا انگریزی) کی ایجنسی کم از کم پانچ پرچوں پر دی جاتی ہے۔ کمیشن ۲۵ فی صد ہے۔ پیکنگ اور روانگی کے تمام اخراجات ادارہ الرساله کے ذمہ ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ پرچوں سے زیادہ تعداد پر کمیشن ۳۳ فی صد ہے ۔ ۲- زیادہ تعداد والی ایجنسیوں کو ہر ماہ پرچے بذریعہ وی پی روانہ کیے جاتے ہیں۔
۳- کم تعداد کی ایجنسی کے لیے ادائیگی کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ پرچے ہر ماہ سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں، اور صاحب ایجنسی ہر ماہ اس کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ کر دے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ چند ماہ (مثلاً تین مہینے) تک پرچے سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور اس کے بعد والے مہینہ میں تمام پرچوں کی مجموعی رقم کی وی پی روانہ کی جائے۔ ۴- صاحب استطاعت افراد کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ ایک سال یا چھ ماہ کی مجموعی رقم پیشگی روانہ کر دیں اور الرساله کی مطلوبہ تعداد ہر ماہ ان کو سادہ ڈاک سے یا رجسٹری سے بھیجی جاتی رہے۔ ختم مدت پر وہ دوبارہ اسی طرح پیشگی رقم بھیج دیں ۔
۵- ہر ایجنسی کا ایک حوالہ نمبر ہوتا ہے۔ خط و کتابت یا منی آرڈر کی روانگی کے وقت یہ نمبر ضرور درج کیا جائے ۔ زر تعاون الرساله قیمت فی شماره _________ ۵ روپے زر تعاون سالانه _________ ۶۰ روپے خصوصی تعاون سالانه _________ ۳۰۰ روپے بیرونی ممالک کے لیے ہوائی ڈاک (سالانہ) _________ ۲۵ ڈالر امریکی بحری ڈاک (سالانہ) _________ ۱۵ ڈالر امریکی خصوصی تعاون سالانہ _________ ۱۰۰ ڈالر امریکی
‹ Previous page Next page › Contents of June 1990 All issues