مضحکہ خیز
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۰، صفحہ ۲۴
مضحکہ خیز
اسٹیفن ہاکنگ (Stephen W. Hawking) ۱۹۴۲ میں پیدا ہوئے۔ وہ کیمبرج یونیورسٹی میں میتھمیٹکس کے شعبہ میں لو کاسین پروفیسر ہیں۔ یہ وہ علمی منصب ہے جو اس سے پہلے نیوٹن اور ڈیر اک جیسے اعلیٰ سائنس دانوں کو حاصل رہا ہے۔ وہ آئن سٹائن کے بعد سب سے زیادہ ممتاز نظریاتی طبیعیات داں (theoretical physics) سمجھے جاتے ہیں۔
اسٹیفن ہاکنگ کی ایک کتاب نیویارک سے ۱۹۸۸ میں چھپی ہے۔ یہ ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا نام ہے ــــ وقت کی مختصر تاریخ :
A Brief History of Times
یہ ایک بہت دلچسپ اور سبق آموز کتاب ہے۔ وہ اتنی مقبول ہوئی کہ صرف ایک سال میں اس کے چودہ ایڈیشن چھاپے گئے۔ اس کتاب کا آغاز حسب ذیل سطروں سے ہوتا ہے : "ایک مشہور سائنس داں نے ایک بار فلکیات کے موضوع پر ایک عوامی لکچر دیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ برٹرینڈ رسل تھا۔ اس نے بتایا کہ کس طرح زمین سورج کے گرد گھومتی ہے اور کس طرح سورج ہماری کہکشاں کے مرکز میں گھومتا ہے جو کثیر ستاروں کا ایک مجموعہ ہے۔ لکچر کے خاتمہ پر ایک چھوٹی بوڑھی عورت
‹ Previous page Next page › Contents of July 1990 All issues