Al-Risala · July 1990 · page 29

تعلیم قومی ترقی کی بنیاد

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۰، صفحہ ۲۹

کیا جب کہ ہندوستان نے آزادی کے بعد اپنا سفر شروع کیا۔ آج جاپان عالمی ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں ٹاپ پر شمار ہوتا ہے جب کہ ہندوستان عالمی ترقی کے نقشہ میں کہیں موجود نہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ میرے نزدیک یہ ہے کہ جاپان نے اول دن تعلیم کی اہمیت کو سمجھا۔ چنانچہ جاپان میں نہ صرف لازمی تعلیم رائج کی گئی ۔ بلکہ وہاں اسکول کے معیار کو اتنا اونچا کیا گیا کہ اسکول کے ماسٹروں کے لئے منسٹروں کی تنخواہیں مقرر کی گئیں ۔ ان کو سماج میں سب سے معزز درجہ دیا گیا۔ اور اس فیصلہ پر انتہائی سنجیدگی کے ساتھ عمل شروع کر دیا گیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جاپان کی جدید نسل پوری کی پوری ایسے تعلیمی اداروں میں پہنچ گئی جہاں ان کو پڑھانے کے لئے ملک کے بہترین قابلیت والے لوگ موجود تھے۔ اس کا فائدہ انھیں یہ ملا کہ صرف ربع صدی میں جاپان میں ایک نئی تعلیم یافتہ نسل تیار ہوگئی۔

یہ تعلیم جاپان کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان کو ایک نیا انقلابی فیصلہ لینا تھا۔ وہ فیصلہ جس کو جاپانیوں نے معکوس راستہ (reverse course) کا نام دیا ہے۔ جاپان ، دوسری عالمی جنگ سے پہلے، جنگ اور ٹکراؤ کے راستہ پر چل رہا تھا۔ جنگ کے بعد نئی ترقی کے امکان کو حاصل کرنے کے لئے اس کو امن اور مفاہمت کے راستہ پر چلنا تھا۔ یہ گویا یاپہیہ کے رخ کو الٹی طرف گھمانا تھا۔ یہ بلاشبہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا اور صرف اعلیٰ درجہ کے باشعور دماغ ہی ایسا انقلابی فیصلہ لے سکتے تھے۔ جاپان کے لئے تعلیم پر زور دینے کی وجہ سے یہ ممکن ہو اکه وہ اتنا انقلابی فیصلہ لے سکے اور مختصر مدت میں اس کا پھل پاسکے۔ دوسری عالمی جنگ سے پہلے جاپان کے لوگ وحشی سمجھے جاتے تھے ۔ آج وہ بہترین مہذب لوگ ہیں۔ اس سے پہلے وہ سب سے زیادہ جنگ جو قوم تھے ، آج سب سے زیادہ امن پسند قوم ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کی ہاری ہوئی اور برباد قوم نے چالیس سال کے مختصر عرصہ میں صنعتی دیو (industrial giant) کی صورت اختیار کرلی ہے اور یہ سب کارنامہ ہے اس بات کا کہ انھوں نے اپنے افراد کو تعلیم یافتہ افراد بنانے پر سار ازور صرف کیا۔

میرے نزدیک ہندوستان کی ترقی کاراز صرف ایک ہے ، اور اس وقت تک ترقی رکی رہے گی جب تک یہ شرط پوری نہ کی جائے ۔ اور وہ ہے افراد کو تعلیم یافتہ بنانا۔ اب ہمارا سب سے پہلا نشانہ

‹ Previous page Next page › Contents of July 1990 All issues

Printed page