Al-Risala · July 1990 · page 32

Its advent changed the course of human history.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۰، صفحہ ۳۲

انہوں نے کہا کہ اسی " تعمیر ہی لادوا " کو پکانے کے لئے الرسالہ کا مسلسل جاری رہنا ضروری ہے ، پھر آپ نے اپنے بعد اس کا کیا انتظام کیا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ مشن آج بھی اللہ کی مدد سے جاری ہے ، اور آئندہ بھی اللہ نے چاہا تو اس کی مدد سے وہ جاری رہے گا۔ تاہم اسباب کے درجہ میں میں کہہ سکتا ہوں کہ جس قسم کے افراد دوسری تحریکوں کے پاس ہمیں اور ان تحریکوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس قسم کے افراد ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔ پھر جس درجہ کے افراد دوسری تحریکوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسی درجہ کے افراد اس تحریک کو کیوں جاری نہیں رکھ سکتے۔

اس کانفرنس میں میں نے کوئی مقالہ پیش نہیں کیا۔ یہ کانفرنس مقالات کے لئے نہیں تھی ۔ اس میں کسی کا بھی کوئی مقالہ پیش نہیں ہوا۔ اس کانفرنس کا خاص موضوع دو چیزوں پر غور کرنا تھا۔ ایک مختلف علاقوں میں بسنے والے مسلمانوں کا اتحاد ۔ دوسرے ، عالم اسلام کو پیش آنے والے خطرات و مسائل ۔

لوگوں نے اپنے اپنے ذہن کے مطابق مختلف باتیں کہیں۔ میری رائے یہ تھی کہ مسلم دنیا کا اتحاد محض ایک کانفرنس کر کے حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے مستقل اور متواتر کوشش کرنا ہوگا۔ اس کوشش کا خاص نکتہ یہ ہونا چاہئے کہ مسلمانوں کے اندر یہ ذہن بنایا جائے کہ وہ اختلاف کے باوجود متحد ہو جائیں۔ اس دنیا میں کبھی اتحاد کی بنیاد پر اتحاد نہیں ہوتا بلکہ اختلاف کی بنیاد پر اتحاد ہوتا ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان اس نکتہ سے بے خبر ہیں۔ اس لئے وہ جگہ جگہ لڑ رہے ہیں۔ وہ اعراض کرنے والی باتوں میں ٹکر اؤ کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے اندر جس دن " اختلاف کے باوجود اتحاد " کا مزاج آجائے گا اسی دن ان کے درمیان عملاً اتحادقائم ہو چکا ہو گا۔

خطرات و مسائل کے بارے میں میں نے کہا کہ خطرات و مسائل اگرچہ بظاہر ہمارے باہر نظر آتے ہیں۔ مگر خطرات و مسائل کے اسباب ہمارے اپنے اندر ہیں۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی بے شعوری ، ان کے اندر مقابلہ کی استعداد کی کمی ، زمانی قوت میں ان کا پیچھے ہو جانا ، یہ اصل اسباب ہیں جنھوں نے موجودہ مسلمانوں کو ہر جگہ خطرات و مسائل میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس لئے اس بظاہر بیرونی مسئلہ کے لئے بھی ہیں سب سے زیادہ اپنے داخلی محاذ پر محنت کرنا چاہئے۔

ہوٹل کے طعام گاہ میں ایک میز پر ہم تین آدمی دن کا کھانا کھا رہے تھے۔ میرے سوا ایک شارجہ

‹ Previous page Next page › Contents of July 1990 All issues

Printed page