Its advent changed the course of human history.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۰، صفحہ ۳۵
جائے ۔ اس کو '' تبیشعور‘‘ کی مہم کہا جاسکتا ہے ۔ یہ کام اگر صحیح انداز میں کیا جائے تو کچھ عرصہ کے بعد ایک طرف اعلیٰ صلاحیت کے افراد کی ایک باشعور ٹیم تیار ہو جائے گی جو ذمہ دارانہ مناصب کو چلانے کی اہل ہو ۔ دوسری طرف عمومی سطح پر معاشرہ میں صالح تعمیری فضا پیدا ہو جائے گی یہی دونوں وہ چیزیں ہیں جو ایک جابرانہ نظام کے ٹوٹنے کے بعد دوسرے صالح نظام کے قیام کی ضمانت بن سکتی ہیں ۔ یہی وہ ''صبر‘‘ ہے جس کا قرآن کی اس آیت میں ذکر ہے : وجعلنا منهم ائمة يهدون بِأَمۡرِنَا لَمَّا صبروا ۔
یہاں جس نشست یا جس مجلس میں بھی مجھ کو بولنے کا موقع ملا ، میں نے دعوت کی بات کہی ۔ ایک نشست میں میں نے کہا کہ اللہ کی سب سے بڑی مرضی ، قرآن وحدیث کے مطابق ، یہ ہے کہ اس کے بندے آگ میں جانے سے بچیں ۔ اس مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ کی مرضی یہ ہے کہ اس کے دین کا پیغام ہر ملک میں اور ہر گھر میں پہنچ جائے ۔ اس کام کی تکمیل دورِ آخر میں ہونے والی ہے ۔ حدیث میں آیا ہے کہ لا يبقى على ظهر الارض بيت مدر ولا وبر الا ادخله الله كلمة الاسلام ۔ حدیث کے راوی اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ اس وقت دین پور اکا پور ا اللہ کے لئے ہو جائے گا ( قلت فيكون الدين كله لله)
اس کے ساتھ اس واقعہ کو ملا لیجئے کہ موجودہ زمانہ میں پہلی بار وہ وسائل اعلام انسان کے قبضہ میں آئے ہیں جو اس قسم کی عالمی اشاعتِ دین کو ممکن بنا دیں ۔ ان دونوں باتوں کو سامنے رکھنے کے بعد یہ کہنا صحیح ہو گا کہ آج اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی مرضی یہ ہے کہ اللہ کے سچے دین کی آواز تمام دنیا اور ہر گھر میں پہنچانے کی کوشش کی جائے ۔ یہ کام اتنا اہم ہے کہ مسلمانوں کو ہر دوسرا کام چھوڑ کر اس کو انجام دینا ہو گا ۔ کیوں کہ اس کے بغیر اس کام کو موثر طور پر انجام نہیں دیا جا سکتا ۔ مثال کے طور پر اگر ہم اسلام کی مخاطب قوموں سے غیر دعوتی عنوانات پر ٹکراؤ کرتے رہیں تو وہ فضا درہم برہم ہو جائے گی جب کہ کسی شخص تک دین کا پیغام پہنچایا جائے اور وہ اس کو سنجیدگی کے ساتھ سنے اور اس پر غور کرے ۔
ایک اور نشست میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں جو مسلم جماعتیں مسلم حکمرا نوں سے ٹکراؤ کر رہی ہیں ، اس کو میں سراسر لغو سمجھتا ہوں ۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلام
‹ Previous page Next page › Contents of July 1990 All issues