خبر نامه اسلامی مرکز ۴۲
الرسالہ، اگست ۱۹۹۰، صفحہ ۴۵
خبر نامه اسلامی مرکز ۴۲
شائقین کے اصرار پر تذکیر القرآن کو کیسٹ پر لانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ صدر اسلامی مرکز کی آواز میں اس کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انشاء اللہ پوری تفسیر کو اسی طرح کیسٹ پر منتقل کیا جائے گا۔
نسیم زہرا صاحبہ پاکستان کی انگریزی جرنلسٹ ہیں۔ وہ نیمشن اور فرنٹیئر پوسٹ وغیرہ اخبارات میں لکھتی رہتی ہیں۔ ۸ جون ۱۹۹۰ء کو وہ اسلامی مرکز میں آئیں اور صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ان کے سوالات زیادہ تر ہندوستانی مسلمان اور عالم اسلام کے حالات کے بارے میں تھے۔ آخر میں انھیں انگریزی الرسالہ اور بعض انگریزی مطبوعات دی گئیں۔
کالی کٹ (کیرالا) کے ایک صاحب نے اسلامی مرکز کی دو کتابوں کا ملیالم زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ وہ کتابیں ہیں: مذہب اور جدید چیلنج، اسلام اور عصر حاضر۔ پہلی کتاب کو وہ چھپواچکے ہیں دوسری کتاب چھپوانے والے ہیں۔ ان کا پتہ یہ ہے: Mohammed Kodiyathur, Purayil Manzil, Kodiyathur 673602 الرسالہ انگریزی کی دعوتی افادیت ہر ایک تسلیم کرتا ہے۔ مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس قسم کا ایک دعوتی پرچہ صرف خریداری کی بنیاد پر نہیں نکلایا جا سکتا۔ چنانچہ الرسالہ انگریزی مسلسل خسارہ پر چل رہا ہے۔ ایسی حالت میں ضروری ہے کہ اس کو لوگوں کا مالی تعاون حاصل ہو۔ اگر لوگوں کا تعاون حاصل نہ ہو تو الرسالہ انگریزی کی زندگی شدید طور پر خطرہ میں پڑ جائے گی۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ الرسالہ مشن اور تبلیغی جماعت دونوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اس سے زبر دست فائدے ہوئے ہیں۔ تبلیغ کا طریقہ عوام کو متاثر کرنے کے لئے بہت کارآمد ہے۔ مگر وہ ذہین طبقہ کو اپیل نہیں کرتا۔ دوسری طرف الرسالہ شن ذہین طبقہ کے لئے بے حد اثر انگیز ثابت ہو رہا ہے مگر عوام تک اس کی پہنچ نہیں۔ مگر جب یہ دونوں کو ملا دیا جائے تو دونوں ایک دوسرے کے لئے مددگار (supplementary force) بن جاتے ہیں۔ الرسالہ کو تبلیغ سے تقویت ملتی ہے اور تبلیغ کو الرسالہ سے۔ ان لوگوں نے بتایا کہ یہ طریقہ اختیار کر کے دونوں طبقوں میں وہ مؤثر دینی کام کر رہے ہیں۔ اس تجربہ کو ہر جگہ دہرانے کی ضرورت ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1990 All issues