Islam in 21st century
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۴۲
کے اعتبار سے ختم ہو سکے۔ غلامی کے بارہ میں اسلام نے جو احکام وضع کئے ہیں ، وہ دو مقصد کے تحت تھے۔ مزید غلام بنانے کو روکنا ، اور موجودہ غلاموں کو ختم کرنا (النوع الذي شُرعت له الاحكام كلها تدور حول مبدأين مُهمين هما : تضييق المدخل وتوسيع المخرج)
غلامی کے مسئلہ کی یہ تشریح نہایت صحیح اور عین شریعت کے مطابق ہے۔ تضييق المدخل اور توسيع المخرج کا یہی اصول اسلام نے دوسری برائیوں کے استیصال کے لئے بھی اختیار کیا ہے۔
کانفرنس کی تقریریں اور مقالے زیادہ تر اصل موضوع سے غیر متعلق تھے۔ اس لئے ان کی کوئی تفصیل یہاں درج نہیں کی جارہی ہے۔ ایک صاحب نے ان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : صرف آپ کا مقالہ مقررہ موضوع کے پوری طرح مطابق تھا۔ یہی اکثر کانفرنسوں کا حال ہوتا ہے۔
۲۸ ستمبر کی نشست میں فلپائن کی مور و لبریشن فرنٹ کے نوجوان چیئر مین مسٹر نوری مسواری (NUR MISVARI) نے تقریر کی۔ ان کی انگریزی تقریر انتہائی جوشیلے انداز میں تھی۔ انھوں نے بتایا کہ فلپائن کی مسلم آبادی کے علاقے میں آزادی کی جو لڑائی ہو رہی ہے ، اس میں اب تک کم از کم ۱۳۵ ہزار مسلمان اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلپائن کے سابق صدر مارکوس کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو میں ہر چیز دینے کے لئے تیار ہوں مگر میں آپ کو آزادی دینے کے لئے تیار نہیں :
I am ready to give you anything except independence. مگر مسلم لیڈروں نے جواب دیا کہ ہماری لڑائی جہاد فی سبيل اللہ ہے۔ ہم کو صرف آزادی چاہئے ، اس کے سوا کوئی اور چیز ہم کو منظور نہیں۔
موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی جد و جہد ہر مقام پر اسی صورت حال کا شکار ہے۔ مسلمان ہر جگہ بے فائدہ قومی جنگ لڑ رہے ہیں ، جس کا نام انھوں نے غلط طور پر جہاد فی سبيل اللہ رکھ لیا ہے۔ وہ دوسروں سے ایسی چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کو دوسرے لوگ انھیں دینے کے لئے تیار نہیں۔ اور دوسرے لوگ جو کچھ انھیں دے رہے ہیں وہ مسلمانوں کے لئے قابل قبول نہیں۔ اس قسم کی جنگ سراسر بے فائدہ ہے۔ اس کا تعلق عقل سے بھی نہیں ، اسلام سے اس کا تعلق ہونا تو درکنار ۔ (باقی)
‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues