Al-Risala · January 1990 · page 43

Islam in 21st century

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۴۳

خبرنامہ اسلامی مرکز - ۵۸

۱- قاہرہ (مصر) کا ایک مشہور مجلہ ہے جس کا نام روزالیوسف ہے ۔ اس کے عرب نمائندہ دکتور محمد عودة ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۹ کو اسلامی مرکز میں آئے اور صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ان کے سوالات زیادہ تر ہندستانی مسلمانوں نیز عالمی اسلامی تحریکوں کے بارہ میں تھے ۔ ۲- ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے نشر کی گئی۔ اس تقریر کا عنوان تھا : رَحْمَةً لِّلْعَالَمِيْنَ ۔ یہ تقریر آئندہ انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

۳- ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ " بہار میں ہونے والے فسادات کے پیش نظر مولانا منت اللہ رحمانی کی دعوت پر ۷ ستمبر ۱۹۸۹ کو دفتر امارت شرعیہ (پھلواری) میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کا ایک اجتماع ہوا جس میں مسلمانوں کو یہ رہنمائی دی گئی کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں اور کسی حال میں مشتعل نہ ہوں (معارف ، اکتوبر ۱۹۸۹) اس طرح کے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ الرسالہ کا فکر اب اس حد تک پھیل چکا ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی زبانوں سے ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ یہ الرسالہ مشن کی کھلی ہوئی فتح ہے ۔ ورنہ اس سے پہلے تو لوگ اس کے سوا اور کچھ نہیں جانتے تھے کہ فساد کے بعد فرقہ پرستوں اور انتظامیہ کے خلاف بے فائدہ احتجاج و فریاد کرتے رہیں ۔

۴- دلشاد گارڈن (دہلی) میں مسلم ویلفیر ایسوسی ایشن کی طرف سے سیرۃ النبی کا ایک جلسہ ہوا۔ یہ جلسہ ۱۴ اکتوبر ۱۹۸۹ کو ہوا، اور اس میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھی شریک ہوئے ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر سیرت رسول کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس تقریر کا ٹیپ مرکز میں موجود ہے ۔

۵- ستمبر ۱۹۸۹ میں صدر اسلامی مرکز کا بیرونی ملکوں کا ایک سفر ہوا۔ اس کی روداد انشاء اللہ آئندہ سفرنامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی ۔

۶- الرسالہ کے مضامین ہندستانی پرچوں کے علاوہ بیرونی جرائد میں مسلسل نقل کیے جا رہے ہیں۔ مثلاً کراچی کے اخبار مشرق نے اپنے شمارہ ۱۸ اگست ۱۹۸۹ میں الرسالہ کا

‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues

Printed page