خبر نامه اسلامی مرکز ۶۵
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۰، صفحہ ۴۶
پڑھا، اور اس کو سن کر آپ نے جو اپنی کیفیت بیان کی تو یقین جانئے اسی وقت میں بھی تڑپ اٹھا۔ دوسرے ہی لمحہ میں نے یہ انتر دیشی نکال کر ایجنسی کے لئے آپ کو لکھنے کا تہیہ کر لیا۔ بے شک الرسالہ کا ایک ایک حرف انقلاب پیدا کر دیتا ہے دل و دماغ میں۔ میرے نام الرسالہ کے دس پرچوں کی ایجنسی جاری کر دیں۔ (سید مقصودانعام دار انجینئر، اورنگ آباد)
۷ | ایک صاحب لکھتے ہیں : الحمد للہ اس زمانہ میں آپ کی قیادت میں الرسالہ کے ذریعہ اللہ لاکھوں انسانوں کو ہدایت سے نواز رہا ہے۔ میرے لئے تو الرسالہ اندھیرے میں جگنو کی طرح ہے۔ میں تو گو یا اس کا عاشق ہوں۔ ایک مہینہ کا پرچہ لینے کے بعد دوسرا پرچہ کب ملے گا ، اسی انتظار میں رہتا ہوں (شیخ بابو میاں ، اورنگ آباد) ۸ | الرسالہ کے عربی ایڈیشن کے بدل کے طور پر کچھ عرب نوجوان ایسا کر رہے ہیں کہ وہ الرسالہ کے بعض مضامین کا عربی میں ترجمہ کرواتے ہیں۔ اور ان کی فوٹو کاپی کر کے ان کو عربوں کے درمیان پھیلاتے ہیں۔
۹ | خدا کا فضل ہے کہ ماہنامہ الرسالہ اردو پاکستان (کراچی) سے چھپنا شروع ہو گیا ہے۔ یہ کسی اضافہ یا کمی کے بغیر ہندوستانی ایڈیشن کی نقل ہوتا ہے۔ اس سلسلہ کا پہلا شمارہ مارچ ۱۹۹۰ میں شائع ہوا ہے۔ پاکستان کے قارئین الرسالہ کی عرصہ سے خواہش تھی کہ الرسالہ کے تعمیری اور دعوتی افکار کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ پھیلانے کے لئے اس کو پاکستان سے شائع کیا جائے۔ اس کے مطابق اس کا اجراء عمل میں آیا ہے۔ ۱۰ | ایک صاحب لکھتے ہیں : میں الرسالہ کا مطالعہ تین سال سے کر رہا ہوں۔ اس کی تحریریں دلوں کو چھونے والی ہیں۔ اس کو پڑھنے کے بعد دل نے کہا کہ واقعی صحیح راہ یہی ہے۔ ہم لوگوں نے مل کر ایک ایجنسی بھی لے لی ہے جو کہ تمام طلبہ میں تقسیم ہوتی ہے۔ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ الرسالہ کے مضامین زیروکس کرا کر لوگوں میں تقسیم کر دیں۔ (اقبال الرحمن، علی گڑھ) ۱۱ | ایک صاحب لکھتے ہیں : الرسالہ آدمی کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ۱۹۸۲ سے میں نے اسے محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ۸۲ سے اب تک کا الرسالہ ہر سال کا میں نے الگ
‹ Previous page Next page › Contents of September 1990 All issues