Al-Risala · January 1990 · page 44

Islam in 21st century

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۴۴

ایک مفصل مضمون سائنس اور اسلام ، شائع کیا ہے ۔ اس کے ساتھ اخبار نے اپنی طرف سے حسب ذیل نوٹ شامل کیا ہے : " مولانا وحید الدین خاں صاحب (صدر اسلامی مرکز و مدیر ماہنامہ " الرسالہ " اردو ، انگریزی عالم اسلام کی مایہ ناز اور نادر روزگار علمی ہستیوں میں سے ایک ہیں ۔ ان کی اردو انگریزی تصانیف دنیا کی تقریبا تمام اہم زبانوں میں ترجمہ ہو کر علمی حلقوں سے خراج تحسین وصول کر رہی ہیں ۔ وہ عصری اسلوب اور جدید تقاضوں کے مطابق دین فطرت کی صداقت و حقانیت و اشگاف کرنے میں موثر اور طاقت ور دلیل و برہان سے کام لیتے ہیں ۔ انھیں گزشتہ برس حکومت پاکستان کے تحت سیرت کے عالمی مقابلہ میں ان کی انگریزی کتاب ( پرافت آٹ ریوولیوشن ) کو پہلا انعام ملا ۔ اسلام کے موضوع پر منعقد ہونے والے عالمی مذاکروں اور سیمیناروں میں ان کی شرکت کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے " ۔

۷- اخبار قومی فیصلہ ( دہلی ) کے لیے اس کے نمائندہ مسٹر محمد اجمل خاں نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا ۔ یہ انٹرویو ۹ اکتوبر ۱۹۸۹ء کو مرکز کے دفتر میں ریکارڈ کیا گیا ۔ سوالات زیادہ تر الرسالہ کے مشن اور مسلمانوں کے موجودہ مسائل سے متعلق تھے ۔ ۸- ساہتیہ اکیڈمی ( نئی دہلی ) کی طرف سے ۳۱ اگست تا ۲ ستمبر ۱۹۸۹ء کو مدراس میں ایک سیمینار ہوا ۔ اس کا موضوع " رادھا کرشنن اور مذہب " تھا۔ اس سیمینار میں شرکت کے لیے صدر اسلامی مرکز کو دعوت دی گئی تھی ۔ اگرچہ اپنی مصروفیات کی بنا پر وہ اس میں شریک نہ ہو سکے ۔ تاہم اس طرح کے واقعات کثرت سے پیش آرہے ہیں جو بتاتے ہیں کہ آج کس طرح " مدعو " خود اپنی طرف سے اسٹیج تیار کر کے " داعی کو بلا رہا ہے کہ آؤ اور اپنی بات کہو ۔ ضرورت ہے کہ آج کثرت سے انگریزی داں علما ر ہوں تاکہ ان مواقع سے دعوت سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

۹- ایک صاحب پونہ سے لکھتے ہیں : " پونہ میں ایک اسلامی جماعت کا پروگرام ۲۵ اگست ۱۹۸۹ء کو ہوا ۔ اس میں ان کے جنرل سکریٹری وغیرہ شریک ہوئے ۔ وہاں جو تقریر ہوئی وہ تمام تر الرسالہ کی پالیسی پر رکھتی ۔ ایک مقامی پریس کانفرنس بھی کھی تھی۔ اس میں

‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues

Printed page