Al-Risala · October 1990 · page 26

تربیتی ضمیمہ

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۰، صفحہ ۲۶

اعلیٰ ترین صف میں کھڑا کر د۔

یہی موجودہ دنیا میں ترقی کا راز ہے۔ یہاں کامیابی اور ترقی اس کے لیے ہے جو ناموافق صورت حال کو موافق صورت حال میں تبدیل کر سکے۔ جو دشمن کے مخالفانہ منصوبوں کو اپنے لیے مفید خوراک بنالے ۔ جو اپنے ”نہیں“ کو اپنے ”ہے“ میں تبدیل کرنے کی اہلیت کا ثبوت دے۔ جو لوگ اس بر تر صلاحیت کے حامل ہوں وہی مقابلہ کی اس دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں۔ جو لوگ اس امتحان میں ناکام ہو جائیں ۔ ان کے لیے اس کے سوا اور کچھ مقدر نہیں کہ تاریخ کے کوڑا خانہ میں پڑے ہوئے دوسروں کے خلاف احتجاج کرتے رہیں ، ایسا احتجاج جس کو سننے کے لیے کوئی دوسرا وہاں موجود بھی نہ ہو۔

اس معاملہ میں جس طرح ہمارے ملک کا سیکولر طبقہ ناکام ثابت ہوا ہے، اسی طرح اسلام پسند طبقہ بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔ مثال کے طور پر اکبر الہ آبادی اور ابو الاعلیٰ مودودی جیسے لوگوں نے انگریزی دور کی تعلیم گاہوں کو قتل گاہ بتایا یا اور ایک پوری نسل کو اس سے روکنے کی کوشش کی۔ یہ احمقانہ حد تک بے معنی بات تھی۔ اسلام پسند رہنماؤں کے کرنے کا اصل کام یہ تھا کہ وہ مسلم نوجوانوں میں یہ شعور پیدا کریں کہ وہ انگریزی تعلیم گاہوں سے تعلیم کو لیں اور اس کی انگریزیت کو چھوڑ دیں۔ مگر اپنے سطحی فکر کی بنا پر انھوں نے منفی انداز اختیار کیا۔ یہاں تک کہ مسلمانوں کی ایک پوری نسل تعلیمی اعتبار سے بر باد ہو کر رہ گئی۔ اس معاملہ میں جاپان کے اہل کفر ہندوستان کے اہل ایمان سے زیادہ عقل مند ثابت ہوئے ۔

پونہ بک فیسٹول PUNE BOOK FESTIVAL 28 September to 7 October 1990 ۲۸ ستمبر تا ۷ اکتوبر ۱۹۹۰ء پونہ میں کتابوں کی ایک نمائش ہونے والی ہے اس موقعہ پر انشاء اللہ اسلامی مرکز کی مطبوعات کا اسٹال بھی لگایا جائے گا۔ at New English School Tilak Road, Pune

‹ Previous page Next page › Contents of October 1990 All issues

Printed page