Al-Risala · November 1990 · page 28

Karl Marx makes room for Muhammad.

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۰، صفحہ ۲۸

مگر آج خود کمیونسٹ روس میں ایسے اہل علم پیدا ہو چکے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ مارکسزم خود بد ترین قسم کی ذہنی افیون تھی۔ مارکس خود اس افیون میں مبتلا ہوا اور دوسرے بہت سے لوگوں کو اس میں مبتلا کیا۔ اسٹالن نے روس کے ۲۵ ملین انسانوں کو یا تو ہلاک کر دیا یا انھیں سخت ترین سزائیں دیں۔ اس کے باوجود وہ کمیونسٹ نظام کو مستحکم نہ کر سکا۔

ٹائم میگزین نے اپنے شمارہ ۱۲ مارچ ۱۹۹۰ء میں سوویت روس کے بارہ میں ایک مفصل رپورٹ شائع کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ نئے انقلاب کے بعد اب روس میں مذہب کی حیثیت کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام کا بھی تفصیلی حال درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے تقریباً ۵۵ ملین مسلمان نئی مذہبی رواداری کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں:

Some 55 million Soviet Muslims enjoy the fruits of new religious tolerance. اس با تصویر رپورٹ کی سرخی نہایت با معنی ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں ــــــــــ کارل مارکس محمد کے نئے جگہ خالی کرتا ہے:

Karl Marx makes room for Muhammad.

کیسا عجیب ہے یہ انقلاب جو تاریخ انسانی میں پیش آیا ہے۔

آزاد دنیا میں دور خاتمیت

یہ وہ صورت حال ہے جو دوسری دنیا۔ (second world) میں پیش آئی۔ اسی طرح پہلی دنیا (first world) میں بھی ایک اور انداز سے دور رس تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اور یہ تبدیلیاں بھی عین اسلامی دعوت کے حق میں ہیں۔ ان تبدیلیوں نے مغربی دنیا میں موانع دعوت کا حصار توڑ کر وہاں دعوت کے لئے وسیع تر امکانات کھول دیے ہیں۔

امریکہ کے دانشور طبقہ میں پچھلے چند برسوں میں ایک نیا فکر پیدا ہوا ہے۔ اس فکر کو خاتمیت (endism) کا نام دیا گیا ہے۔ " آزاد دنیا " نے حیرت انگیز طور پر اپنی تہذیب میں اپنے سابقہ یقین کو کھو دیا ہے۔

لامحدود آزادی کا نظریہ حقائق فطرت سے ٹکرا گیا۔ صنعتی ترقی کے مسائل نے دنیا میں جہت

‹ Previous page Next page › Contents of November 1990 All issues

Printed page