صفحات ۱۷۰ ۳۰ روپیہ
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۰، صفحہ ۴۷
منتقلی انٹرویو لینے والوں نے کہا کہ یہ کون سا میگزین ہے، اس کا تو ہم نے نام بھی نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تعمیری پرچہ ہے۔ اسی نے میرا ذہن بدل دیا۔ اس کی وجہ سے مجھے یہ حوصلہ ملا کہ آج میں یہاں انٹرویو دینے کے لئے آیا ہوں۔ یہ واقعہ رفیق لقمان انصاری صاحب (رابیگاؤں) نے بتایا۔
مراکش کے ایک خط سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں ایک عرب اسکالر مرکز کے علمی منہج پر ریسرچ کر رہے ہیں اور اس پر اپنا مقالہ تیار کر رہے ہیں۔ ان کے عربی مقالہ کا موضوع (عنوان البحث) یہ ہے: الدراسة والمنهج لفكر وحيد الدين خان من خلال كتابه الاسلام يتحدى۔
الرسالہ کے ہندی ایڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی ہندی الرساله شائع ہونا شروع ہو جائے گا۔ ترجمہ کا کام مسٹر صغیر کرمانی (ایم اے ہندی) انجام دے رہے ہیں۔ عرب حضرات کے اصرار پر تذکیر القرآن کے عربی ترجمہ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی کئی پارہ تک ترجمہ ہو چکا ہے۔ یہ کام مولانا انیس لقمان ندوی مرکز کے تحت انجام دے رہے ہیں۔
امراوتی سے ایک ہفت روزہ اخبار ” باغبان “ کے نام سے نکلتا ہے۔ وہ مستقل طور پر ہر اشاعت میں الرسالہ کے مضامین شائع کر رہا ہے۔ اسی طرح مختلف اخبارات و رسائل کبھی حوالہ کے ساتھ اور کبھی بغیر حوالہ الرسالہ کے مضامین نقل کرتے ہیں۔
دہلی سے انگریزی میں ایک دو ماہی پرچہ نکلتا ہے۔ اس کا نام لو کاین بلیٹن ہے۔ اس کے شمارہ نومبر- دسمبر ۱۹۸۹ میں الرسالہ انگریزی کا ایک آرٹیکل مفصل نوٹ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ اس طرح مختلف پرچے الرسالہ کے مضامین چھاپتے رہتے ہیں۔ اس کے ذریعہ سے الرسالہ کا پیغام مختلف حلقوں میں پہنچ رہا ہے۔ اسلامی مرکز کی مطبوعات میں ” اللہ اکبر“ اور ” عظمت قرآن“ کے نسخے کافی عرصہ سے ختم ہو چکے تھے۔ دونوں کتابیں دوبارہ چھپ کر آ گئی ہیں۔ اسی طرح ” تجدید دین “ اور ” عقلیات اسلام “ کے نئے اضافہ شدہ ایڈیشن تیار کیے گئے ہیں جن کی ضخامت پہلے کے مقابلہ میں تقریبا دوگنی ہوگئی ہے
‹ Previous page Next page › Contents of December 1990 All issues