Al-Risala · February 1990 · page 19

Our wondrous Brain

الرسالہ، فروری ۱۹۹۰، صفحہ ۱۹

کوشش کے بغیر ہر آدمی کو اپنے آپ ملا ہوا ہے۔ دماغ کے ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص مفلس نہیں ، کوئی بھی شخص دوسروں سے کمزور نہیں ، خواہ ظاہری سامان کے اعتبار سے وہ کتناہی زیادہ مفلس اور کمزور دکھائی دیتا ہو۔ دماغ کی صورت میں سب سے زیادہ طاقت ور مشین آپ کے پاس موجود ہے، ایسی مشین جس کے مثل کوئی دوسری چیز ساری معلوم کائنات میں کہیں موجود نہیں۔ اس طاقت ور مشین خزانہ کو استعمال کیجئے، اس کے اندر چھپے ہوئے امکانات کو بر روئے کار لانے کی کوشش کیجئے ۔ اور پھر کبھی آپ کو ناکامیابی کی شکایت نہ ہوگی۔

دنیا میں کسی بھی شخص نے جو بھی ترقی یا کامیابی حاصل کی ہے ، وہ اسی دماغ کی طاقت کو استعمال کر کے حاصل کی ہے۔ فطرت کی دی ہوئی یہی عظیم طاقت آپ کے پاس بھی موجود ہے۔ امکانی طور پر آپ بھی عین اسی ترقی کے کنارے کھڑے ہوئے ہیں جہاں کوئی بھی شخص کبھی پہنچنا ہے۔ پھر مایوسی کیوں اور شکایت کس لیے۔ اپنے امکان کو واقعہ بنائیے۔ کامیابی کی ہر بلندی اس انتظار میں ہے کہ آپ وہاں پہنچیں اور اپنے آپ کو اس کے اوپر کھڑا کر دیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1990 All issues

Printed page