Al-Risala · February 1990 · page 35

ہر چہ دانا کند کند ناداں لیک بعد از خرابی بسیار

الرسالہ، فروری ۱۹۹۰، صفحہ ۳۵

شاعر نے کہا تھا :

ہر چہ دانا کند کند ناداں لیک بعد از خرابی بسیار

طرابلس سے ایک ہفتہ وار عربی اخبار نکلتا ہے جس کا نام ہے الدعوۃ الاسلامیہ۔ اس کے شمارہ ۲۹ مارچ ۱۹۸۹ء میں صفحۂ اول کی پہلی سرخی یہ تھی : نصف ملیون کا نومسیکی فی ایطالیا یزید خلون الاسلام اٹلی کے پانچ لاکھ کیتھولک مسیحی اسلام میں داخل ہو گئے ) ، یہ خبر ایک اطالوی ہفتہ رہنہ میگزین ایسپریسو (Espresso) کے حوالہ سے دی گئی ہے۔

اطالوی میگزین کی یہ رپورٹ اٹلی کے مسلمانوں کے بارے میں ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جن لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے ، حال میں ان کی تعداد نصف ملین افراد تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں مسلمانوں کی تعداد اب وہاں کے یہودیوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس طرح اب اٹلی میں اسلام تعداد کے اعتبار سے مسیحیت کے بعد نمبر ۲ پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان نکاح کی صورت میں ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ مسیحی (عورت یا مرد) اپنے دین کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیتے ہیں رفی حالات الزواج بین المسلمین والمسیحیین، فان المسیحیین هم الذین یتخلون عن دینهم)

اسلام کی فکری اور نظریاتی طاقت ناقابل تسخیر حد تک عظیم ہے۔ مگر اسلام کا یہی وہ امتیازی وصف ہے جس سے موجودہ زمانہ کے فریادی مسلم رہنما سب سے زیادہ بے خبر ہیں۔

۲۲۴ ستمبر کی شام کو میری طبیعت خراب ہو گئی۔ کانفرنس کے منتظمین مجھ کو قریب کے ایک اسپتال میں لے گئے۔ یہ نسبتاً ایک چھوٹا اسپتال تھا۔ وہاں ایک مصری ڈاکٹر نے میرا بلڈ پریشر وغیرہ دیکھا اور ایک انجکشن اور ایک دوا تجویز کی۔ پورا اسپتال تو میں نہ دیکھ سکا، تاہم اسپتال کے اندر چلتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ وہاں کوئی مریض نہیں۔ ڈاکٹر اور کمپاؤنڈ رو وغیرہ تو مجھے نظر آئے۔ مگر وہاں مجھے کوئی مریض دکھائی نہ دیا۔ ہندوستان میں مریض ہیں مگر اسپتال نہیں۔ یہاں اسپتال ہیں مگر مریض نہیں۔ ۲۴ ستمبر کو دن کا کھانا کلیۃ الدعوۃ الاسلامیہ میں تھا۔ یہ بہت بڑے رقبہ میں جدید طرز پر بنائی گئی ہے۔ آجکل "کلیۃ الدعوۃ" کے نام پر اکثر مسلم ملکوں میں تعلیمی ادارے قائم ہیں جن کا مقصد اسلام کے داعی تیار کرنا ہے۔ یہ بلاشبہ ایک نہایت مفید کام ہے۔ مگر موجودہ صورت وہ عیسائی مبشرین فروری ۱۹۹۰ء البرھان 35

‹ Previous page Next page › Contents of February 1990 All issues

Printed page